26 December 2011 - 14:39
خبر کا کوڈ: 3586
فونت
مصر کے مفتي :
رسا نيوز ايجنسي ـ مصر کے مفتي نے قدس کي حمايت اور صہيوني حکومت کے خلاف مقابلہ کو واجبات ميں سے اوجب جانا ہے?
مفتي شيخ علي جمعہ

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتي شيخ علي جمعہ نے فلسطين کے وزير براے ديني امور و اوقاف محمود الهباش سے ملاقات ميں قدس شريف پر صہيوني حکومت کے مظالم کے سامنے قدس شريف کي حمايت کي تاکيد کي ہے ?

انہوں نے اس ملاقات ميں کہا : قدس شريف کي حمايت اسلامي واجبات ميں اوجب ہے کيونکہ قدس مسلمانوں کي پہچان ميں سے ہے اور اگر اس شہر کو نقصان پہوچا تو تمام اسلامي امت کي نابودي کے مساوي ہے?

انہوں نے وضاحت کي : قدس يھودي سازي کے مقابلہ ميں خاموشي کسي بھي طرح جائز نہي ہے اور تمام انسانوں و مسلمانوں کو چاہيئے حرم قدسي شريف جو اسلامي پہچان ہے اس پر صہيونيوں کے حملہ کا ڈٹ کر مقابلہ کريں ?

شيخ علي جمعہ اسلامي و عربي حکام کو قدس کي ا?زادي کے لئے کوشش کرنے کي دعوت دي اور وضاحت کي : اسلامي و عربي ممالک کے حکام کو چاہيئے کہ غاصب فوج کي طرف سے مسلسل مقدس قدس شريف پر حملہ کرنا اور مسجد الاقصي تک جانے والي باب المغاربہ پل کو بند کرنا جيسے مظالم کے خلاف اپنے مضبوط و فيصلہ کن موقف کا اعلان کريں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬