28 December 2011 - 17:18
خبر کا کوڈ: 3598
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ايران پر پابنديوں اور دھمکيوں کا کوئي اثر نہي ہے تاکيد کي : جب خدا ھمارے ساتھ ہے تو سب کچھ ھمارے پاس ہے اور خدا کے ساتھ ھميں کسي کا کوئي ڈر وخوف نہي ہے ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت‌ الله ناصر مکارم شيرازي نے اج صبح اپنے درس خارج فقہ کے اغاز ميں جو سيکڑوں طلاب وافاضل کي موجودگي ميں مسجد اعظم قم ميں منعقد ہوا طلاب کو پڑھائي پر دھيان دينے کي تاکيد کي ?

انہوں نے ايک حديث کے ائينے ميں توکل کا مطلب بيان کرتے ہوئے کہا : جسے يقين حاصل ہے وہ خدا پر بھروسہ کئے ہوئے ہے کيوں کہ وہ بخوبي واقف ہے کہ عزت وذلت دونوں ہي خدا کے ہاتھوں ميں ہے ?

اس مرجع تقليد نے مزيد کہا : بعض ممالک جنہيں ماضي ميں بڑا خود پر گھمنڈ تھا اج ذلت کا شکار ہوچکے ہيں اور دوسروں سے التجا کرتے پھرتے ہيں يہ باتيں اس بات کي بيان گر ہيں کہ چونکہ وہ قدرت الھي سے وابستہ نہي تھے اج ان حالات سے روبرو ہيں ?

انہوں نے خدا پر توکل اور اس کي قدرت پر ايمان کو اھم جانتے ہوئے کہا : جب خدا ھمارے ساتھ ہے تو پھر ھميں کسي کا کوئي خوف وڈر نہي اور ھميں ڈرنا بھي نہي چاھئے ?

حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي نے مغربي دنيا کي دھمکيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اج مغربي افراد نے ھمارے خلاف نفسياتي جنگ چھيڑ دي ہے اور انہوں نے پابنديوں و دھمکيوں کے ذريعہ اپنے خيال خام ميں ھمارے لئے محدوديت پيدا کردي ہے کہ بعض افراد بھي اسي کے تحت تاثير قرار پائے ہيں جبکہ ھميں ان دھمکيوں کا کوئي اثر نہي ہے ، اگر ھم اپني ذمہ داريوں کو بخوبي انجام ديں اور خدا پر بھروسہ رکھيں توھرکسي قسم کا خوف جاتا رہے گا ?

اس عظيم مرجع نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اسلام علم کا دين ہے کہا : باپ وبيٹے کے بہت سارے حقوق ہيں کہ ان ميں سے ايک حق بچوں کو تعليم دينا ہے ، اسلام کي نگاہ ميں علم وتعليم کي بہت زيادہ حيثيت ہے اور علم کا حاصل کرنا وتعليم دينا اسلام ميں عبادت شمار کيا جاتا ہے ?




تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬