01 January 2012 - 13:21
خبر کا کوڈ: 3608
فونت
حجت الاسلام ساجد علي نقوي:
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ساجد علي نقوي نے امام موسي کاظم عليہ السلام کي ولادت کي موقع پر اپ اپنے ايک پيغام ميں کہا کہ اھل بيت عصمت وطھارت عليھم السلام نے جيل کي چھار ديواري ميں نظر بند رہنے کے با وجود بھي اسلام کي حفاظت کي ?
حجت الاسلام ساجد نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے گلشن اقبال کراچي ميں ممتاز شيعہ مذہبي و سماجي شخصيت عسکري رضا کي دہشت گردوں کي ہاتھوں شہادت اور انکے ھمراہ افراد کے شديد زخمي ہونے پرشديد غم و غصے کا اظہار کيا?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ يکم محرم الحرام سے اب تک فقط کراچي ميں بيس کے قريب معصوم اور بے گناہ انسانوں کي شہادت سے واضح ہوتا ہے کہ رياست کے ذمہ دار اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضامن ادارے اپني ذمہ داريوں سے غفلت کے مرتکب ہورہے ہيں تاکيد کي : ٹارگٹ کلنگ کا يہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاري ہے ، صورتحال کي سنگيني کے ادراک سے چشم پوشي سے ملک کي داخلي سلامتي کو ناقابل تلافي نقصان پہنچنے کااحتمال پايا جاتا ہے ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے شہيد عسکري رضا کے لواحقين و پسماندگان سے دلي دکھ اور ہمدردي کا بھي اظہار کرتے ہوئے کہا : شھادت ھمارا شيوہ رہي ہے اور شھيد سدا خدا کے يہاں محفوظ وماجور ہے ?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ساتويں تاجدار امامت امام موسي کاظم عليہ السلام کے يوم ولادت کي مناسبت پہ اپنے پيغام ميں يہ کہتے ہوئے کہ اسلام کي بقاء اور اسلامي اقدار کے تحفظ کے لئے جيل کي تاريک کوٹھڑيوں ميں جانا ہمارے ائمہ اہل بيت عليھم السلام کا شيوہ اور طريق رہا ہے کہا : حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کو يہ امتياز حاصل ہے کہ وہ سب سے زيادہ عرصہ جيل کي تاريک کوٹھڑيوں ميں قيد رہے ليکن اصولوں پر سمجھوتہ نہيں کيا اور حکمرانوں کو اسلام کا چہرہ مسخ کرنے پر تنقيد کا نشانہ بناتے رہي? طويل عرصہ قيد کا انجام بھي آپ کي شہادت پر ہوا ليکن آپ نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبول نہ کيا?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام موسي کاظم عليہ السلام نے اپنے جد امجد پيغمبر گرامي صل اللہ عليہ والہ وسلم کے عمل و کردار کو اپناتے ہوئے جب يہ محسوس کيا کہ اس وقت کي منحرف قوتيں دين اسلام کے عقائد و نظريات کو مسخ کرنے کي مذموم کوششوں ميں مصروف ہيں تو آپ نے ان قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے ميں ذرا بھي تامل سے کام نہ ليا کہا : جيل کي چھار ديواريوں ميں کئي سال قيد و بند کي صعوبتوں انہيں اسي عمل کي پاداش ميں دي گئي اور بالاخر امام برحق کي شہادت بھي انہي تکاليف کو برداشت کرتے ہوئے ہوئي?

حجت الاسلام ساجد نقوي نے امت مسلمہ پر زور ديتے ہوئے کہ وہ حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کي سيرت عاليہ پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے تحفظ ، اسلامي اقدار کے احياء اور فروغ اور دشمنان اسلام کي سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے جدوجہد کريں تاکيد کي : ھم پر لازمي ہے کہ داخلي اتحاد کو مضبوط سے مضبوط تر بنائيں ،اگر اس راستے ميں قيد و بند کي صعوبتيں برداشت کرنا پڑيں اور موت کو گلے لگانا پڑے تو اس کے لئے آمادہ رہيں کيونکہ مشکلات اور شہادت ہي قوموں کے عروج کا سبب ہوتي ہيں?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬