فقہ کے درس خارج ميں بيان کيا گيا؛

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ مطابق حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي مرجع تقليد نے مسجد اعظم قم ايران ميں حوزہ علميہ قم کے سيکڑوں علماء و طلاب کے درميان اپنے فقہ کے درس خارج ميں احکام حج کےسلسلہ ميں ايک روايت بيان کي اور اس روايت کو بيان کرتے ہوئے اظہار کيا : يہ روايت وسائل الشيعہ ميں عمر بن يزيد سے نقل کيا گيا ہے اور يہ شخص ثقہ ميں سے ہيں ?
انہوں نے وضاحت کي : بہتر ہے کہ يہاں پر ان کے سلسلہ ميں کچھ بيان کرتا چلوں وہ يہ ہے کہ بعض وہابي ان ناموں سے اپنے حق ميں فائدہ اٹھاتے ہيں اور کہتے ہيں تم لوگ ھمارے خليفہ جيسے معاويہ، يزيد اور عمر پر اعتراض کرتے ہو، تمہارے ا?ئمہ اپنے اولاد کا نام ان لوگوں کے نام پر کيوں رکھا ہے، يہاں تک کہ بعض ا?ئمہ کے اصحابوں کا نام ان ناموں پر ہے? يہ اس کي دليل ہے کہ ا?ئمہ ھمارے خلفاء کو قبول کرتے تھے ?
اس مرجع تقليد نے وضاحت کي : حالانکہ يہ دليل بہت ہي ضعيف اور بے بنياد ہے جس کي دليل قوي نہي ہے اور يہ ايک طرح سے مغالطہ ہے کيونکہ اس زمانہ ميں اس طرح کے نام جيسے عمر، ابوبکر، معاويه اور يزيد تمام عرب قبيلہ ميں رائج تھا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے