اسلام پورہ لاہورپاکستان ميں؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اسلام پورہ لاہور کے علاقے چوہان روڈ ميں تحفظ عزاداري کونسل کے زيراہتمام مجلس عزاء برپا کرنے پر پابندي اور يزيديت زندہ باد کے نعرے لگانے کے خلاف عوام نے غم وغصے کا اظھار کرتے ہوئے بھرپور احتجاجي مظاہرہ کيا گيا ?
اس رپورٹ کے مطابق، تحفظ عزاداري کونسل کي اواز پر لاہور کے سينکڑوں شيعہ مسلمان اسلام پورہ لاھور ميں اکٹھا ہو گئے اور يزيدي گماشتوں کے خلاف سخت لب ولہجے ميں مظاہرہ کيا?
مظاہرين نے اسلام دشمن عناصر اور فرقہ واريت کو ہوا دينے والے مٹھي بھر شرپسندوں کے خلاف احتجاج اور شديد نعرے بازي کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کيا : مجلس عزاء کو روکنے اور علاقے کا امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائي کي جائے?
اس موقع پر مختلف رہنماؤں نے پوليس کو ايک درخواست بھي جمع کروائي جس ميں شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور علاقہ کے امن کو سبوتاژ کرنيوالوں کے خلاف کارروائي کا مطالبہ اور مقامي شيعہ اکابرين کے خلاف بے بنياد مقدمہ کو خارج کرنے کي مانگ کي گئي ہے ?
ريلي ميں شريک رہنماؤں نے ملت تشيع پاکستان کو پرامن قوم بتاتے ہوئے تاکيد کي : ھميں مختلف گھناؤنے ہتھکنڈوں سے مشتعل کرنے کي سازشيں کي جا رہي ہيں جبکہ شيعان پاکستان نے ہي اس ملک کو بنايا تھا اور اس کي حفاظت کرنا بھي جانتے ہيں ، چند شرپسند عناصر ملک ميں امن وامان کي صورتحال خراب کرنے پر تلے ہوئے ہيں اور حکومت انہيں مسلسل نظر انداز کرتي چلي ا?رہي ہے ?
رہنماؤں نے اسلام پورہ کے واقعہ ميں شريک ملزمين کے خلاف حکومت کو فوري نوٹس لينے اور انہيں گرفتار کر کے قرار واقعي سزا دينے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : اگر ملزم کو گرفتار اوربے گناہوں پر سے بے بنياد مقدمہ ختم نہ کيا گيا تو احتجاج کا سلسلہ اسلام پورہ سے نکل پر پورے لاہور ميں پھيل جائے گا اور اگر پھر بھي مطالبات منظور نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھيلا ديا جائے گا?
رہنماؤں نے يہ اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ہم ملک ميں امن چاہتے ہيں اور ہماري امن پسندي کو بزدلي نہ سمجھا جائے کہا : آئندہ اہلبيت عظام (ع) کي شان ميں گستاخي برداشت نہيں کي جائے بلکہ گستاخوں کي زبان گدي سے کھينچ لي جائے گي ?
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ايک شيعہ مومن نے اپنے گھر ميں چارديواري کے اندر مجلس عزا برپا کي تھي جس پر چند شرپسندوں نے وہاں آ کر مجلس عزا بند کرنے کو کہا اور اہلبيت (ع) کي شان ميں گستاخي کرتے ہوئے يزيد زندہ باد کے نارے لگائے اور باني مجلس کے خلاف مقدمہ بھي درج کروا ديا ?
واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب يونيورسٹي ميں بھي امام حسين ع کي شان پاک ميں گستاخي کي گئي تھي اور اب اسلام پورہ ميں ايسي گھناؤني حرکت منظر عام پر ائي ہے جو قابل مذمت ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے