04 January 2012 - 16:21
خبر کا کوڈ: 3620
فونت
آيت‌الله مکارم شيرازي کا سخت عکس العمل :
رسا نيوز ايجنسي - حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي نے علاقے کے ممالک خصوصا آذربائجان ميں مسلمانوں کو کمزور کئے جانے پہ سخت عکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے دنيا کے مسلمانوں سے مطالبہ کيا کہ اس سلسل ميں خاموشي سے کام نہ ليں اور اسلام مخالفين کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اپني بري رفتار کا نتيجہ خود ديکھيں گے ?
حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت‌الله ناصر مکارم شيرازي نے اپنے درس خارج فقہ کے اغاز ميں جو مسجد اعظم قم ميں سيکڑوں طلاب وافاضل کي موجودگي ميں منعقد ہوا يہ کہتے ہوئے کہ موجود حالات ميں دنيا کے شيعہ مظلوم ترين افراد ہيں کہا : اس وقت مسلمانوں کا ايک گروپ بحرين ، احصاء ، قطيف اور آذربايجان ميں شديد دباو ميں ہيں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ تمام دشمن شيعت کے خلاف متحد ہوچکے ہيں ، وہابي ، اسرائيل اور امريکا اس دشمني کا ايک دوسرا رخ ہيں کہا : ھميں آذربايجان سے ملنے والي معتبر اخبار کے مطابق اسلام مخالفين شدت کے ساتھ اس ملک ميں مسلمانوں کو کمزور کرنے کے ارادے سے ہيں ?

اس مرجع تقليد نے پردے سے مقابلہ ، شيعہ علماء کو جيل کي سزا اور اسلامي کتابوں کے انتشار پر پابندي آذربايجان ميں انجام پانے والے بدترين اعمال کا نمونہ ہے اورانہوں نے اسلام مخالفين کو خطاب کرتے ہوئے کہا : وہ جان ليں کہ اس طرح اپني جڑيں خود اپنے ہاتھوں سے کاٹ رہے ہيں ، کيوں کہ دنيا کے شيعہ مکتب امام حسين عليه السلام کے تربيت يافتہ ہيں اور وہ ھرگز خاموش نہي ہوں گے يہ دھمکياں اور قتل عام انہيں ان کے عقائد سے الگ نہي کرسکتے ?

انہوں نے علاقے کے مسلم ممالک ميں مشکلات کو گفتگو سے حل کئے جانے پر زور ديتے ہوئے کہا : اس راستہ کي انتہا اچھي نہي ، آذربايجان ، بحرين وحجاز کے شيعہ خاموش نہي بيٹھيں گے اور دنيا کے تمام شيعہ ان کے ھم صدا ہيں ، عراق وپاکستان و ھندوستان وافغانستان وامريکا اور يوروپ تمام لوگ ان مظلوموں کے ساتھ ہيں ?

حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي نے بعض سياستدانوں کي جانب سے مراجع کرام کے موقف کو تنقيد کا نشانہ بنانے پر شديد اعتراض کرتے ہوئے کہا : يہ لوگ مدعي ہيں مراجع تقليد ملک کے داخلي مسائل ميں مداخت کررہے ہيں جبکہ اس کي کوئي حقيقت نہي ہے کيوں کہ مرجعيت کي کوئي حد نہي لھذا اسے کسي چار ديواري سے محدود نہي کيا جاسکتا ، مراجع کرام ڈاکٹرس کے مانند ہيں جن کے ماننے والے دنيا کے کونے کونے ميں موجود ہيں اور دين واسلام ومسلمانوں کا دفاع ان کي ذمہ داري ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مراجع نے ھميشہ دنيا کے مسلمانوں ، شيعہ وسني کا دفاع کيا ہے کہا : فلسطين اور علاقے کے سني مسلمانوں کي حمايت اس کا بہترين نمونہ ہے ?


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬