قابضوں کے نکلنے کي خوشي پہ ؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعہ وسني عراقي علماء ، افاضل وخطباء اور طلاب حوزہ علميہ نے کل صبح نجف اشرف ميں عظيم اجتماع کرکے امريکيوں کو سرزمين عراق سے نکلنے پر اظھار مسرت کيا ?
اس اجتماع ميں شرکت کرنے والے علماء نے امريکيوں کے عراق سے نکلنے پر نہايت خوشي کا اظھار کرتے ہوئے ملک کے حالات ميں اصلاح کا مطالبہ کيا ?
حوزہ علميہ کے بعض علماء و اساتذہ اس اجتماع ميں تقرير کے درميان امريکيوں کو عراق سے نکلنے کو عظيم کاميابي وپيروزي کا نام ديتے ہوئے ملک کي ترقي کے خواہاں ہوئے ?
مرجع تقليد نجف اشرف ، حضرت آيت الله شيخ بشير نجفي کے فرزند حجت الاسلام شيخ علي نجفي نے اس پروگرام ميں کہا : سچي ازادي اس وقت حاصل ہوگي جب ھم يہ جان ليں کہ ھم ھر مرحلے ميں بيگانہ طاقتوں سے بے نياز ہوچکے ہيں ?
حجت الاسلام سيد علي اکبر حائري نے بھي کہا : غاصبوں کو ملک چھوڑنے ميں مراجع تقليد کا اھم کردار رہا ہے اور عراقيوں کي مراجع کرام سے اطاعت نے انہيں ملک چھوڑنے پر مجبور کيا ?
سني علماء کونسل کے رکن ، سني عالم دين شيخ عبد الودود الحمداني نے اس اجتماع ميں امريکا کو عراق کے داخلي مسائل ميں مداخلت نہ کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : جب غاصبين عراق سے نکل چکے ہيں تو انہيں اب ھمارے داخلي مسائل ميں مداخلت کرنے کا کوئي حق نہي ?
اس اجتماع ميں شرکت کرنے والوں نے امريکيوں کو ملک سے نکلنے ميں مراجع کرام کے کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مراجع کا انکے نکلنے پر اسرار نہ ہوتا تو امريکي اتني اساني کے ساتھ عراق نہ چھوڑتے ?
نجف اشرف کے علماء وخطباء وافاضل اور طلاب علوم دينہ نے امريکا کي عراق کے داخلي مسائل ميں مداخلت کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سياستدانوں سے اس سلسلے ميں خاص توجہ رکھنے کي تاکيد کي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے