04 January 2012 - 17:59
خبر کا کوڈ: 3622
فونت
حجت الاسلام عمار حيکم :
رسا نيوزايجنسي - مجلس اعلي اسلامي عراق کے سربراہ ، حجت الاسلام سيد عمار حکيم نے تاکيد کي کہ عراق کي موجودہ کاميابياں خون شھداء کے مرھون منت ہيں ?
حجت الاسلام عمار حيکم

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلي اسلامي عراق کے سربراہ کے دفتر ميں گذشتہ روز امريکيوں کو سرزمين عراق چھوڑنے کے حوالے سے ايک پروگرام کا انعقاد کيا گيا ?

اس پروگرام ميں ، پارليمنٹ ممبرس ، انتظاميہ کے افراد ، مفکرين ، افاضل اور مختلف عوامي طبقات کے لوگوں نے شرکت کي ?

حجت الاسلام سيد عمار حکيم نے اس پروگرام ميں امريکيوں کو عراق سے نکلنے کا زمانہ ايک طرح سے عراق کو ماضي سے مستقبل کي طرف جانے کے برابر ہے ، ھميں اس وقت دنيا کي نگاہ ميں ثابت کرنے کي پوري کوشش کرني چاھئے کہ امريکيوں سے کہيں بہتر سياست وجمھوريت کا تجربہ ھمارے پاس ہے اورھم ان سے کہيں اچھي جمھوريت عراق ميں فراھم کرسکتے ہيں ?

مجلس اعلي اسلامي عراق کے سربراہ نے عراق کے موجودہ نظام کي کاميابيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : يہ کاميابياں خون شھداء کي دين ہيں ، ھم نے اس راہ ميں اپنے بہت سارے عزيزوں کو ہاتھ سے کھو ديا ہے ?

انہوں نے عراق کو مکمل طور سے اقوام متحدہ کے اختيارات سے بھي نکلنے پر زور ديتے ہوئے کہا : ھم سبھي مکمل طور سے قومي استقلال کے حصول کي کوشش کريں اور عراق کو اقوام متحدہ کے ساتويں بند سے بھي باھرنکاليں ، جب تک عراق اقوام متحدہ کے ہاتھوں ميں رہے گا ھم مکمل طور سے خود کو خود مختار نہي سمجھ سکتے اور بيگانہ طاقتوں کي مداخلت کے راستے کھلے رہيں گے ?

حجت الاسلام سيد عمار حکيم نے انتظاميہ کو ھوشيار رہنے کي دعوت ديتے ہوئے کہا : ملک سے امريکن کے نکلنے کے بعد انتظاميہ کي ذمہ داري بڑھ چکي ہے لھذا وہ شھريوں کي جان کي حفاظت ميں اپني پوري توانائي صرف کرڈاليں ?

انہوں نے عراق کے اقتصادي مسائل کو کمزور بتاتے ہوئے کہا : عراق کو مختلف ميدان ميں اقتصادي اسٹراٹيجيک کي ضرورت ہے تاکہ مادي ومعنوي دولت سے اچھي طرح استفادہ کرسکے ، حکومت ملک ميں بيکاري اور مکانات کي مشکلات کا جلد از جلد حل نکالے اور شھيد گھرانوں ، فقراء ومحرومين پر خاص توجہ رکھے ?

مجلس اعلي اسلامي عراق کے سربراہ نے اپنے بيان کے اخرميں امريکن کو عراق سے نکلنے پہ مراجع تقليد ، ملت عراق ، انتظاميہ اور سياسي پارٹيوں کو مبارکباد پيش کي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬