قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے حج کو نعمت الہي اور عظيم موقعہ قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ اس نعمت عظمي کا شکرانہ يہ ہے کہ اس بے مثال موقعے کي قدر و منزلت کو سمجھا اور اس سے بھرپور استفادہ کيا جائے جس کا نمونہ اس سال حج کے دوران دعائے کميل اور دعائے عرفہ کے پروگراموں کے انعقاد کي شکل ميں نظر آيا?
قائد انقلاب اسلامي نے حج و زيارات کے ادارے کے عہديداروں سے ملاقات ميں مزيد فرمايا کہ حج کے اندر اس سے بھي بڑھ کر وسعت و گنجائش ہے اور حج ميں مضمر عظيم مواقع ميں ايک، دين و سياست کے اتحاد اور زندگي کے تمام شعبوں ميں دين کي شراکت جيسے اصولوں پر استوار اسلامي نقطہ نگاہ کي ترويج کا امکان ہے? مناسب ہے کہ حقائق کے تشنہ افراد کو اسلام کے خالص معارف سے صحيح انداز ميں آشنا کرايا جائے? قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي مملکت ايران کي صورت حال کو متعارف کرانے کے تعلق سے ايراني حجاج کرام کے طور طريقے کي اہميت پر روشني ڈالتے ہوئے فرمايا کہ ايراني زائر کو متدين، مودب، آسودہ، منظم، مہربان اور اسلامي اخوت کے جذبے سے سرشار نظر آنا چاہئے کيونکہ يہ عملي تبليغ ہر بيان اور گفتگو سے زيادہ موثر واقع ہوگي?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ حج کے سلسلے ميں اس طرح کي منصوبہ بندي کي جاني چاہئے کہ حاجي "ديار وحي" ميں اپني موجودگي سے قرآن اور دعاؤں کي صورت ميں معنوي ثمرات سے کما حقہ مستفيض ہو سکے?
اس ملاقت ميں قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل ايراني حجاج کرام کے سرپرست اور حج کے امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے نمائندے حجت الاسلام قاضي عسگر نے اپني رپورٹ پيش کي جس ميں انہوں نے حج کے ثقافتي اور معنوي پہلوؤں پر خاص توجہ سے متعلق قائد انقلاب اسلامي کي سفارشات پر عمل آوري کے لئے عہديداروں کي مساعي کا ذکر کيا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے