07 January 2012 - 13:24
خبر کا کوڈ: 3631
فونت
اسٹريٹيجک نظريات اجلاس ميں ؛
رسا نيوزايجنسي - اسلامي جمہوريہ ايران کي يونيورسٹيوں اور ديني علوم کے مراکز کے مفکرين، اساتذہ، محققين، مصنفين اور نظريہ پردازوں نے بدھ چار جنوري 2012 کي شب قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کي موجودگي ميں تيسرے اسٹريٹيجک نظريات اجلاس ميں عورت اور خاندان کے موضوع کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ ليا?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، بدھ کي شب چار گھنٹے تک جاري رہنے والي نشست ميں دس محققين نے جن کے مقالے نشست کے سکريٹريئيٹ کو موصول ہونے والے ايک سو اٹھاسي تحقيقاتي مقالوں ميں ممتاز قرار ديئے گئے، اپنے نظريات بيان کئے? علمي مقالے پڑھے جانے کے بعد قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے حاضرين سے خطاب کرتے ہوئے محققين اور دانشوروں کي شرکت سے اسٹريٹيجک نظريات اجلاس کے انعقاد کے مقاصد پر روشني ڈالي، آپ نے فرمايا کہ ان نشستوں کا مقصد عالمانہ تبادلہ افکار ہے تاکہ مختلف علمي نظريات سے استفادے کي زمين ہموار ہو اور منصوبہ بندي و اجراء کے لئے جامع اور صحيح فکر تک رسائي حاصل ہو سکے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ بنيادي اور حياتي موضوعات پر بحث و مباحثے کے لئے جاري ان نشستوں کے ثمرات کا يقيني، فکري گہرائي سے آراستہ، پائيدار اور منظر عام پر پيش کئے جانے کے قابل ہونا ضروري ہے?

آپ نے فرمايا کہ گزشتہ دو نشستوں ميں جو بحثيں ہوئيں ان کے سلسلے ميں اطمينان بخش کام ہوا ہے اور پوري سنجيدگي سے ضروري اقدامات کئے جا رہے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عورت اور خاندان کا مسئلہ ملک کا بنيادي ترين مسئلہ ہے، عورت اور خاندان کے موضوع پر مستند اور نماياں اسلامي تعليمات اور مآخذ موجود ہيں جنہيں قابل عمل نظريات کي شکل ميں متعارف کرايا جانا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي نظام ميں عورتوں کے کردار اور ان کي شراکت کو بے مثال قرار ديا اور فرمايا کہ انقلابي تحريک کے دوران اور اسلامي انقلاب کے کامياب ہو جانے کے بعد کے ادوار بالخصوص مقدس دفاع کے سخت ترين دور ميں مختلف ميدانوں ميں عورتوں کا کردار بہت موثر، ممتاز اور بے بديل رہا ہے جس کي اہميت کا اندازہ نہيں لگايا جا سکتا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ سب سے پہلے جس نے عورتوں کے ممتاز مقام اور اہم ترين کردار کا بخوبي ادراک کيا اور مختلف شعبوں ميں عورتوں کي شراکت کي راہ ہموار کي وہ امام خميني رحمت اللہ عليہ کي ذات تھي، امام خميني ہي وہ پہلي ہستي تھے جس نے عوام کے مقام و منزلت اور ان کي شراکت کي اہميت کا ادراک کيا? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ امام خميني عوام کي قدر و منزلت سے آگاہ تھے، ان کي توانائيوں اور صلاحيتوں سے واقف تھے، چنانچہ آپ نے اسي شناخت کي بنياد پر عوام الناس پر اعتماد کيا? عوام نے بھي تمام شعبوں ميں امام خميني رحمت اللہ عليہ کي آواز پر لبيک کہا اور جب بھي ضرورت پڑي تمام طبقات کے لوگ دل و جان سے ميدان ميں اترے اور آگاہانہ اور انتہائي لازمي شراکت کا يہ سلسلہ بدستور جاري ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ قومي شراکت کے تناظر ميں عورتوں کي با قاعدہ فعاليت ملک کي دائمي ضرورت ہے لہذا معاشرے ميں عورتوں کي صلاحيتوں کي حفاظت اور ان کے کردار کے تسلسل کے لئے کوشش کرنے کي ضرورت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے عورتوں کے موضوع پر خاص توجہ کي دوسري اہم وجہ بيان کرتے ہوئے خاندان کے اندر عورت کے محوري کردار کا ذکر کيا اور فرمايا کہ اسلام کي نظر ميں خاندان، سماج کا انتہائي اہم ستون اور اصلي يونٹ ہے اس طرح سے کہ صحتمند اور بانشاط خاندانوں کے فقدان کي صورت ميں معاشرے کي ترقي خاص طور پر ثقافتي پيشرفت کي کوئي صورت نہيں ہے اور اس طرح کے خاندان باايمان، باشعور اور ذي فہم عورت کے بغير نہ تو تشکيل پاتے ہيں اور نہ اپنا وجود قائم رکھ سکتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي نظام پر عورتوں کو بنياد بناکر دشمن کي جانب سے کئے جانے والے سياسي و تشہيراتي حملوں کو خواتين کے موضوع پر خاص توجہ کي تيسري اہم وجہ قرار ديا اور فرمايا کہ دنيا بھر ميں عوام الناس ميں آگاہي پھيلا کر مغرب کے منصوبہ سازوں اور سياستدانوں سے يہ موقعہ چھين ليں کہ وہ عورتوں کے تعلق سے اسلامي اصولوں پر حملے کريں? قائد انقلاب اسلامي نے خاندان کے مسئلے پر بحث سے مغرب کے شاطرانہ گريز کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ مغرب والے عورت کے مسئلے کو تو بڑي شد و مد کے ساتھ اٹھاتے ہيں ليکن کبھي خاندان کے موضوع پر بات نہيں کرتے کيونکہ حاندان اور کنبے کا مسئلہ ان کي خاميوں اور نقائص کي غمازي کرتا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے عورت اور خاندان کے مسئلے ميں بے شمار ادھورے کاموں کي ياددہاني کرائي اور فرمايا کہ اس مسئلے ميں نظريہ پردازي اہم ضرورت ہے جس پر يونيورسٹيوں اور ديني علوم کے مراکز سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مفکرين اور دانشور حضرات کي طرف سے خاص توجہ ديئے جانے کي ضرورت ہے? اسي طرح اس مسئلے کو عام کرنے ميں ذرائع ابلاغ عامہ کا کردار بھي بہت اہم ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے عورت اور خاندان کے موضوع ميں دنيا کے رائج نظريات کے تجزيئے اور تنقيد ميں علمي و تحقيقي سرمايہ کاري اور مرعوب ہونے سے اجتناب کو اس موضوع ميں نظريہ پردازي کي دو اہم شرطوں سے تعبير کيا اور فرمايا کہ علمي سرمائے پر تکيہ کرکے اسلامي تعليمات سے ميانہ مدت اور دراز مدت ميں درجنوں پيشرفتہ نظريات اخذ کئے جا سکتے ہيں? آپ نے عورتوں کے سلسلے ميں مغرب کے نقطہ نگاہ کو گہري گمراہي و ضلالت اور عورتوں کي کھلي توہين قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ انتہا پسندي کي حد تک فيمينسٹ نظريات رکھنے والے لوگ بھي اپنے خيال کے برخلاف عورت کو بہت بنيادي نقصان پہنچا رہے ہيں کيونکہ انہوں نے عورت کو اتنا گرايا کہ اسے مرد کي شہواني خواہشات کي تسکين کا وسيلہ قرار دے ديا اور افسوس کا مقام ہے کہ آج مغربي رائے عامہ ميں يہ چيز تسليم شدہ اور عام بات بن گئي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے عورتوں کے سلسلے ميں اسلام کے نقطہ نگاہ کو انتہائي بلند اور نماياں قرار ديا اور فرمايا کہ اسلام کي نگاہ ميں نوع بشر کي ايک فرد ہونے کي حيثيت سے مرد اور عورت ميں کوئي فرق نہيں ہے اور قرب الہي کي منزل تک رسائي کے سفر ميں مرد اور عورت يکساں مقام کے حامل ہيں? آپ نے خاندان کے سلسلے ميں بھي اسلام کے نقطہ نگاہ کو انتہائي پرکشش اور برتر نقطہ نگاہ قرار ديا اور فرمايا کہ عورتوں کي بہت سے مشکلات کي وجہ خاندان کے مسائل ہيں اور اس ميدان ميں قانوني اور روايتي خلاء موجود ہے? اگر ان مسائل کو حل کر ليا جائے تو معاشرے ميں عورتوں کي مشکلات ميں کمي آئے گي?

قائد انقلاب اسلامي کے بقول اسلام ميں عورت يا مرد ہونا ثانوي حيثيت کا حامل مسئلہ ہے اور زندگي کے فرائض کي نوعيت ميں يہ مسئلہ ملحوظ رکھا جاتا ہے ورنہ عورت اور مرد کے مقام و منزلت ميں اس کا کوئي اثر نہيں ہوتا? آپ نے زوجہ اور ماں کے کردار کو غير معمولي اہميت کا حامل قرار ديا اور فرمايا کہ اچھي زوجہ مرد کو معاشرے کے موثر اور مفيد رکن ميں تبديل کر سکتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے معاشرے ميں عورتوں کي ملازمت کو قابل قبول مسئلہ قرار ديا اور فرمايا کہ اس سلسلے ميں دو بنيادي شرطوں کي مکمل پاسداري کي جاني چاہئے? ايک تو يہ کہ روزگار، گھر اور خاندان ميں عورت کے بنيادي کردار يعني ماں اور زوجہ ہونے کي حيثيت سے اس پر عائد فرائض کو متاثر نہ کرے اور دوسرے يہ کہ "محرم و نامحرم" کا مسئلہ بھي پوري طرح ملحوظ رکھا جائے? آپ نے حکومت کو ملازمت پيشہ خواتين کي مدد کي سفارش کي اور فرمايا کہ حکومت ايسي منصوبہ بندي کرے کہ ملازمت پيشہ عورتيں گھر اور خندان کے امور کي ديکھ بھال کے اپنے اصلي فريضے کو بخوبي ادا کر سکيں?

قائد انقلاب اسلامي نے مختلف اديان اور خاص طور پر دين اسلام ميں شادي کو ايک مقدس موضوع قرار ديا اور فرمايا کہ مہر کي بڑي رقم يا دوسرے اضافي اخراجات اور دکھاوے کے کاموں سے معاشرے ميں شادي کے تقدس کو ختم کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے سادہ، کم خرچ اور سنت مہر کے ساتھ ہونے والي شادي کي ترويج کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ معاشرے کے بااثر افراد، ديني علوم کے مراکز اور يونيورسٹيوں کے اساتذہ اور ذرائع ابلاغ کا اس سلسلے ميں بہت اہم کردار ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے خاندان کي حفاظت ميں مرد کے کردار کو بہت اہم اور موثر قرار ديا اور فرمايا کہ مردوں کي ايک اہم ترين ذمہ داري گھر ميں عورتوں کي خدمات کي دائمي قدرداني کرنا ہے، خاص طور پر ان خواتين کي جو گھر سے باہر سرگرمياں انجام دينے کي صلاحيت رکھتي ہيں ليکن ماں کے کردار کو بخوبي نبھانے کي خاطر انہوں نے گھر سے باہر ملازمت کا انتخاب نہيں کيا?

قائد انقلاب اسلامي نے خاندان کے اندر اولاد کے کردار کا بھي ذکر کيا اور ان کي سب سے اہم ذمہ داري ماں باپ کا احترام کرنا بتايا?

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے اور انصاف جيسے دو موضوعات پر دو اسٹريٹيجک نظريات اجلاس منقعد ہو چکے ہيں، ان نشستوں کے انعقاد کا مقصد ملک کي ضرورت کے اہم ترين اور حياتي موضوعات پر علمي کد و کاوش اور بحث و مباحثے کے بعد صائب فيصلے تک پہنچنا ہے?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬