فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے اراکين نے عالم اسلام کو بيت المقدس کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑا ہونے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : ھم خون کے آخري قطرے تک بيت المقدس کي حفاظت کريں گے ?
مظاہرے ميں شريک سيکڑوں افراد نے ہاتھوں ميں بينرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غاصب صيہوني رياست اسرائيل کے خلاف اور قبلہ اول بيت المقدس کي حمايت ميں نعرے تحرير تھے?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ بيت المقدس کي حفاظت ہر مسلمان کا شرعي فريضہ ہے جس ميں کوتاہي ممکن نہيں کہا : اسرائيل غاصب رياست ہے جس کي نابودي نا گزير ہے ، بيت المقدس کو صيہوني غاصب رياست اسرائيل کا دارالحکومت قرار دينے پر بھرپور مذمت کرتے ہيں?
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان اور جماعت اسلامي کے مرکزي رہنما مظفر احمد ہاشمي نے يہ کہتے ہوئے کہ غاصب صيہوني رياست کي جانب سے بيت المقدس کو صيہوني غاصب رياست کا دارالحکومت قرار دينا امت مسلمہ کے جذبات و احساسات کي توہين کے مترادف ہے کہا : فلسطين صرف اور صرف فلسطينيوں کا ہے اور القدس الشريف کے بارے ميں کسي اور کو فيصلہ کرنے کا اختيار نہيں ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : قدس الشريف کے خلاف ہونے والي صيہوني سازشوں کوھم ہرحا ل ميں ناکام بنائيں گے ?
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان اور جمعيت علماء پاکستان کے مرکزي رہنما علامہ قاضي احمد نوراني صديقي نے يہ کہتے ہوئے کہ دنيا بھر کے مسلمانوں کو چاہئے کہ غاصب صيہوني رياست اسرائيل کے اس اعلان کے خلاف کہ جس ميں صيہونيوں نے بيت المقدس کو اسرائيلي جارح رياست کا بيت المقدس قرار دينے کي گھناؤني سازش کي ہے سراپا احتجاج بن جائيں تاکيد کي : پاکستان کے غيور عوام قبلہ اول بيت المقدس کو اپنا مقدس مقام تسليم کرتے ہيں اور غاصب صيہوني رياست اسرائيل کو ہرگز موقع نہيں ديں گے کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو يہوديانہ ناپاک سازشوں کا شکار کرے ?
انہوںنے مزيد کہا : اگر صيہوني غاصب رياست اسرائيل نے اپنے ناپاک اور مذموم عزائم کو عملي جامہ پہنانے کي کوشش کي تو دنيا بھر ميں صيہوني غاصب رياست اسرائيل اور اس کے سرپرست عالمي دہشت گرد امريکہ کو سخت نقصان پہنچائے جائيں گے ?
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي رہنماؤں نے واضح طور سے يہ کہتے ہوئے کہ غاصب صيہوني رياست اسرائيل فلسطين ميں نہ صرف مظلوم اورنہتے عوام کو بہيمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہي ہے بلکہ اب مسلمانوں کے مقدس مقامات بشمول قبلہ اول بيت المقدس اور مسجد الاقصي? کے خلاف بھي گھناؤني سازشوں کا شکار بنانے کوشش ميں مصروف ہے کہا : اس کا مقصد تيسرے ہيکل سليماني کي تعمير اور نصب کرنا ہے لھذا دنيا بھر کے تمام مسلمان متحد رہيں اور غاصب صيہونيوں کو اپنے ناپاک عزائم ميں کسي صورت ميں کامياب نہ ہونے ديں ?
قابل ذکر ہے کہ اس احتجاجي مظاھرے ميں فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي رہنماؤں مظفر احمد ہاشمي (سابق رکن قومي اسمبلي و رہنما جماعت اسلامي)،علامہ قاضي احمد نوراني صديقي (مرکزي رہنما جمعيت علماء پاکستان)،مولانا صادق رضا (رہنما مجلس وحدت مسلمين )،صابر کربلائي (ترجمان فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان )،قاري سليم اختر (رہنما جمعيت علماء پاکستان سندھ)،امان اللہ خان نيازي(امير فدائيان ختم نبوت پاکستان )،مولانا قاري شميم احمد،عبد الوحيد يونس،ناصر رضوان ايڈووکيٹ ،محمد آصف ايڈووکيٹ شريک تھے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے