07 January 2012 - 22:50
خبر کا کوڈ: 3637
فونت
عواميہ عربستان کے امام جمعہ :
رسا نيوزايجنسي - عواميہ عربستان کے امام جمعہ نے وزارت داخلہ کي جانب بعض قطيف کے جوانوں پہ الزامات لگايے جانے پہ شديد اعتراض کرتے ہويے کہا : آل سعود حکومت شھريوں پر الزام لگانے کے بجايے معاشرے کي مشکلات کا حل نکالے ?
علامہ شيخ نمر باقر نمر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، عواميہ عربستان کے امام جمعہ علامہ شيخ نمر باقر نمر نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے ميں مسجد امام حسين (ع) ميں وزارت داخلہ کي جانب سے بعض قطيف کے جوانوں پہ الزامات لگايے جانے پہ شديد اعتراض کرتے ہويے کہا : آل سعود حکومت شھريوں پر الزام لگانے کے بجايے معاشرے کي مشکلات کا حل نکالے اور 4 شھيد گھرانوں پر خاص توجہ کرکے ان کے زخموں کو مندمل کرنے کي کوشش کرے ?

انہوں نے مذکورہ جوانوں کو بے گناہ بتاتے ہويے کہا : ان جوانوں کي حفاظت عوام کا قانوني حق اور معاشرے کے ليے فخر کي بات ہے کہ جس پر معاشرہ مکمل طور سے عمل کررہا ہے ?

علامہ نمر نے عوام کو احتجاجات کے تسلسل پر تاکيد کرتے ہويے کہا : بعض شيعہ جوانوں کے خلاف وزارت داخلہ کي طرف سے پيش کردہ ليسٹ جوانوں کو تحريک کو متوقف نہي کرسکتي اور اگر نيي ليسٹ بھي نکالي جايے تو بھي ھم اپنے قانوني مطالبات کے پورے ہونے تک احتجاجات جاري رکھيں گے ?

عواميہ کے امام جمعہ نے يہ کہتے ہويے کہ ميں راضي ہوں کہ ميرا نام بھي متھمين ميں شامل کيا جايے اور حکمرانوں کو متوجہ کررہا ہوں کہ اپ عدالت الھي کے سامنے کھڑے کيے جاييں گے کہا : اس وقت ال سعود حکومت بہت بري صورت حال سے روبرو ہے اور وہ فقط بے اعتبار و بے حيثيت مراکز کے مورد حمايت ہيں ?

انہوں ںے وزارت داخلہ کي ليسٹ کے مقابل علماء کے موقف کو قابل تحسين بتاتے ہويے کہا : ظلم کے خلاف علماء و علاقے کي نامور شخصيتوں کا موقف قابل تحسين ہے اور جوانوں سے گزارش ہے کہ علماء کے اس موقف کو احترام کي نگاہ سے ديکھيں کيوں کہ علماء کا موقف سبب بنے گا کہ عوام مناسب قدم اٹھايے ?

شيخ نمر باقر نمر نے شهر ربيعيہ کي مسجد حضرت عباس (س) کے متولي کو ہٹايے جانے پر شديد مذمت کرتے ہويے کہا : ال درويش کو ہٹايا جانا اوران کي جگہ آل کيدارکو رکھا جانا غير شرعي ہے ، مسجد کے متولي ذمہ داري ہے کہ مسجد کي حفاظت کرے نہ يہ کہ امام جمعہ کے مقابل کھڑا ہو ?

اس انقلابي سعودي عالم دين نے عوام سے مطالبہ کيا کہ شهر ربيعيہ کے امام جمعہ حجت الاسلام شيخ عبدالکريم الحبيل سے اظھار ھمدردي کريں اور مسجد حضرت عباس (س) کا آل کيدار کو متولي بنايے جانے پہ صدايے اعتراض بلند کريں ?

قابل ذکر ہے کہ قطيف عربستان کے گورنر ہاوس نے گزشتہ روز مسجد حضرت عباس (س) کے موجودہ متولي کو ہٹاکر آل کيدار کو متولي شپ سپرد کردي ہے ، علماء ومفکرين معتقد ہيں کہ يہ کام مسجد کے امام جماعت حجت الاسلام شيخ عبدالکريم الحبيل پر دباو بڑھانے کي غرض سے کيا گيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬