10 January 2012 - 13:46
خبر کا کوڈ: 3644
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ عراق کے اسلامي اعلي کونسل کے صدر اربعين کي مناسبت سے پيدل کربلا کي طرف جانے والے قافلہ ميں شريک ہو کر ان کے ساتھ کربلا کي طرف روانہ ہو گئے?
اربعين حسيني کي موقع پر عمار حکيم  کربلا کي طرف پيدل روانہ

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق عراق اسلامي اعلي کونسل کے صدر حجت الاسلام سيد عمار حکيم زائيران حسيني جو کربلا کي طرف پيدل جا رہے تھے ان کے اس پروگرام ميں شرکت کي اور ان کے ساتھ نجف اشرف سے حضرت امام حسين عليہ السلام کے روضہ کي طرف کربلا پيدل روانہ ہوئے ?

اسي طرح زائروں اور امام حسين عليہ السلام کے عزاداروں کي خدمت کرنے والے بعض انجمنوں کے کيمپ ميں وہ گئے انجمن والوں نے ان کي موجودگي پر ان کا استقبال کيا?

پيش بيني کي جا رہي ہے کہ خاندان عصمت و طهارت کے عاشق اور چاہنے والے عراق کے تمام گوشہ سے اور بعض بيرون ممالک سے اس پروگرام ميں شرکت کرنے اور اربعين حسيني کي مناسبت سے پيدل کربلا تک سفر کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہيں ?

کاظمين کے خطيب جمعہ حجت الاسلام شيخ جلال الدين صغير کے ا?فس نے بھي اس سلسلہ ميں اعلان کرتے ہوئے امام حسين عليہ السلام کے زائرين کے لئے کربلا اور نجف کے درميان کمبل کي تقسيم کا انتظام کرنے کي خبر دي ہے ?

ان کے اس ا?فس نے اعلان کيا ہے کہ ايک جديد ہال کا افتتاح کيا گيا ہے کہ جس ميں ???? سے بھي زيادہ امام حسين کے زائرين مقيم ہو سکتے ہيں يہ عمارت کربلا اور نجف کے راستہ ميں شہداء کربلا کے عاشقوں اور ان کے غمخواروں کے لئے ا?مادہ کيا گيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬