10 January 2012 - 17:36
خبر کا کوڈ: 3650
فونت
آيت ‌الله مقتدائي :
رسا نيوزايجنسي – حوزات علميہ ايران کے سربراہ نے شھروں اور ديہاتوں ميں علماء وافاضل وطلاب کي شديد ضرورتوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : خدا نخواستہ اگر کوئي مسائل کي لاعلمي بناء پر منحرف ہوجائے يا جوان اپنے سوالات کا جواب نہ پاکر منحرف ہوگيا تو علماء وافاضل وطلاب اس کے ذمہ دار ہوں گے ?
آيت ‌الله مرتضي مقتدائي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، حوزات علميہ ايران کے سربراہ ، آيت ‌الله مرتضي مقتدائي نے مدرسہ دارالشفاء ميں طلاب وافاضل کے عظيم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : بعض علاقوں ميں علماء کي کمي سے ھم بہت متفکر ہيں اور بہت جلد ان نيازوں کو پورا ہوجانا چاھئے ?

آيت ‌الله مرتضي مقتدائي نے مزيد کہا : اي ميرے پياروں جو اپ قم کي سرزمين پر تفقہ في الدين کے لئے ائے ہوئے ہيں خدا نے اپ کو عظيم نعمت سے سرفراز کيا ہے اپ کو اس کي قدر جانني چاھئے مگر اس کے علاوہ اپ کے دوش پر عظيم ذمہ دارياں بھي ہيں اور وہ لوگوں کي ديني ضرورتوں کي تکميل ہے جس سے ھرگز غافل نہ ہوں ?

حوزات علميہ ايران کے سربراہ نے يہ کہتے ہوئے کہ خدا نخواستہ اگر کوئي مسائل کي لاعلمي کي بناء پر منحرف ہوجائے يا جوان اپنے سوالات کا جواب نہ پاسکے تو علماء وافاضل وطلاب اس کے ذمہ دار ہوں گے کہا : جو لوگ بھي تبليغ کرنے کي صلاحيت رکھتے ہيں اسے بخوبي انجام دينے کي کوشش کريں اور اپني چھٹيوں کے ايام سے بخوبي استفادہ کريں اور طلاب چھٹي کے ايام ميں حتي ايک دن بھي قم ميں نہ رہيں بلکہ تبليغ کي غرض سے اپنے شھر وعلاقے ميں تشريف لے جائيں ?

آيت ‌الله مرتضي مقتدائي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بعض علاقے يا شھرميں طلاب کے قيام کا وسيلہ فراھم نہي ہے کہا : ضروري نہي ہے کہ اپ ھميشہ اس ديہات يا شھر ميں مقيم رہيں بلکہ وقتا فوقتا مخلتف مناسبتوں ، ايام فاطميہ ، محرم وصفر اور گرمي کي چھٹيوں ميں اس ذمہ داري سے شانہ خالي نہ کريں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬