اسلام کے خلاف پروپگنڈے کے باوجود ؛

رسا نيوايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مذھبي ريسرچ سنٹر فيس مٹرز نے اپني انجام شدہ تحقيق ميں اعلان کيا : نئي رپورٹ بيان گر ہے کہ موجودہ مسلمانوں کي تعداد ايک لاکھ ہے اورھر سال 5 ھزار افراد کا اس تعداد ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے ?
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رپورٹوں ميں برطانوي افراد ميں سے جو لوگ اسلام کي طرف ائے ہيں ان کي تعداد 14 سے 25 ھزار افراد کي بيان کي گئي ہے ?
تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سن 2001 ميں تقريبا 60699 نئے مسلمان برطانيہ ميں زندگي بسر کرتے تھے ?
ماھرين کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ماہ ميں تقريبا 1400 افراد لندن ميں مسلمان ہوئے ہيں اور اس سے سالانہ 5000 افراد کے مسلمان ہونے کي تعداد کو تقويت ملتي ہے ?
واضح رہے کہ 11 ستمبر کے واقعہ کے بعد اسلام اور مسلمانوں کے خلاف وسيع پيمانے پر پروپگنڈہ کا اغاز کيا گيا جس کا مقصد دين اسلام کو اجٹ قرار ديا جانا تھا مگر رپورٹيں شاھد ہيں کہ دن بہ دن دنيا ميں مسلمانوں کي تعداد ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور يہ فقط اسلام کے فطري بنيادي اصولوں وعقائد کي بناء پر ہے جو انسانوں کو اس دين سے قريب کررہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے