11 January 2012 - 17:31
خبر کا کوڈ: 3655
فونت
آيت الله صافي گلپائگاني :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله صافي گلپائگاني نے بيان کيا : طول تاريخ ميں شيعہ حوزات علميہ کي کاميابي کا راز اس کا استقلال ہے ، حوزات علميہ نے ھرگز قدرت وثروت ومال ودولت کے سامنے سر نہي جھکايا اور علماء نے قناعت وزھد وتقوي الھي زيب تن کرکے اپنے وظائف کو بخوبي انجام ديا ?
حضرت آيت الله صافي گلپائگاني
 
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله لطف الله صافي گلپائگاني نے اج بدھ کي صبح حوزہ علميہ کے اساتذہ کے ايک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے حوزہ علميہ کي ذمہ داريوں کو انبياء واوصياء الھي اور ائمہ معصومين عليھم السلام کي ذمہ دارياں بتاتے ہوئے کہا : زمانہ غيبت امام زمانہ (عج ) ميں حوزہ کے دوش پر عظيم ذمہ دارياں ہيں اور وہ عوام کي ھدايت کي ذمہ دارياں ہيں کہ انہيں قران کريم اور معارف اھلبيت اطھار عليھم السلام کے دائرے ميں امربالمعروف اور نھي عن المنکر يعني اچھائيوں کا حکم ديا جائے اور برائيوں سے روکا جائے ?

انہوں نے زمانہ غيبت ميں بزرگ علماء اسلام کي خدمتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : علماء وفقہاء وبزرگ ومولفين نے معنوي اثار کي حفاظت ميں بہت زيادہ دشوارياں اٹھائي ہيں اور يہ سب اسلام وتشيع اور معارف اھلبيت عليھم السلام کو ھم تک پہونچانے کے لئے تھا لھذا ھميں اج اس کي قدر سمجھني چاھئے اوراپ اپني پوري توانائي کے ساتھ اور تمام وسائل کو بروے کار لاکراسلام کو دنيا کے کانوں تک پہونچائيں اور تشنگان احکام و معرفت کو سيراب کريں ?

حضرت آيت الله صافي گلپائگاني نے اپنے بيان کے دوسرے حصے ميں کہا : طول تاريخ ميں شيعہ حوزات علميہ کي کاميابي کا راز ان کا استقلال ہے کہ حوزات علميہ نے ھرگز قدرت وثروت ومال ودولت کے سامنے سر نہي جھکايا اور علماء نے قناعت وزھد وتقوي الھي زيب تن کرکے اپنے وظائف کو بخوبي انجام ديا اور انہوں نے حضرت ولي‌عصر عجل الله تعالي فرجه الشريف‌ کي غلامي و خدمت کو اپنے لئے باعث فخر ومباہات جانا اور اج بھي ھم علماء کي ذمہ داري ہے کہ انحضرت کي رضا کو حاصل کرنے کي کوشش کريں ?

انہوں نے دنيا کے موجودہ حالات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حوزہ کسي ملک ، کسي علاقے اور کسي پارٹي سے وابستہ نہ تھا اور نہ ہے بلکہ کا حوزہ علميہ کا پوري دنيا اسلام سے تعلق ہے لھذا حوزہ کو تمام مسائل پر دقيق نگاہ رکھني چاھئے ?

اس مرجع تقليد نے مزيد قديم علماء کے طريقہ تحصيل علم وتعليم وتعلم کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حوزہ علميہ کا پرانہ طريقہ محفوظ رہنا چاھئے ، شيخ طوسي ، شيخ صدوق اور علامہ حلي رحمت اللہ عليھم کا طريقہ باقي رہنا چاھئے ، اگر چہ اج کي طرح ان جيد علماء کے لئے وسائل فراوان نہي تھے مگر انہوں نے عميق اور دقيق کتابيں تحرير کرکے حوزہ کي خدمت کي جو شيعہ کے لئے باعث فخر وغرور ہے ?

حضرت آيت الله صافي گلپائگاني ماہ محرم وصفر ميں تبليغ کے حوالے سے علماء وافاضل کي ذمہ داريوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : يہ بہترين موقع ہے کہ اپ فضائل و مناقب اهل بيت عليهم السلام اور مصائب حضرت سيد الشهداء عليه السلام کا تذکرہ کرکے لوگوں کي ھدايت کريں اور اسلام کے احکامات ان کے گوش گذار کريں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬