12 January 2012 - 20:00
خبر کا کوڈ: 3662
فونت
عراق کے ايک عالم دين:
رسا نيوز ايجنسي ـ عراق کے ايک عالم دين نے تاکيد کي ہے کہ ا?ل سعود موٹي رقم خرچ کر کے عراق ميں مذھبي فتنہ پھيلانے ميں مشغول ہے?
آيت الله شيخ محمد باقر ناصري

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ناصريہ کے سابق خطيب جمعہ و عراق کے عالم دين آيت الله شيخ محمد باقر ناصري نے اس شہر کے الحسين (ع) اسپتال ميں حاضر ہوئے اور بطحاء علاقہ ميں ہوئے ٹررسٹي حملہ ميں زخمي لوگوں کي عيادت کي?

انہوں نے حسيني زائروں کے خلاف دہشت گردانہ حادثہ ميں ہوئے مجروحوں کي ملاقات ميں کہا : ا?پ لوگوں نے جس راستہ کو اختيار کيا ہے وہ ايمان کا راستہ ہے اور عوام سے ميري اپيل ہے کہ اس راستہ کو جاري رکھيں اور لمحہ بہ لمحہ اس سے فيضياب ہوں?

آيت الله ناصري نے تاکيد کي ہے : اباعبدالله امام حسين عليہ السلام کے زائروں کے خلاف دہشت گردانہ حملہ شيعوں کو کربلا کي طرف پيدل کے سفر سے نہي روک سکتا?

عراق کے عالم دين نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اس دہشت گردانہ حملہ ميں بعض پڑوسي ممالک کا ہاتھ ہے وضاحت کي : سعودي عرب اور بعض دوسرے ممالک موٹي رقم خرچ کر کے اس کوشش ميں ہيں کہ عراق ميں مذھبي فتنہ پھيلے اور اس کے حصول کے لئے وہ لوگ کسي بھي قسم کے ظلم و جرم سے پرہيز نہي کرتے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬