آيت الله مکارم شيرازي کي موجودگي ميں ؛

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، 24 جلدي کتاب اور سافٹ ويئرموسوعه الامام الحسين کا اج آيت الله مکارم شيرازي اور وزير تعليم حميد رضا حاجي بابائي کے ہاتھوں قم ميں اجراء کيا گيا ?
اس رپورٹ کے مطابق ، اس پروگرام ميں حوزات علميہ ايران کے سربراہ آيت الله مرتضي مقتدائي اور شھر قم کے گورنر حجت الاسلام محمد حسين موسي پور موجود تھے ، وزير تعليم نے اس موسوعہ کو نہايت غني اور بے نياز مجموعہ بتايا ?
حضرت آيتالله مکارم شيرازي نے اس کام کو اس منسٹري کا گراں قدر کارنامہ بتاتے ہوئے اس طرح کے کاموں کے انجام دئے جانے کي تاکيد کي ?
نائب وزير تعليم حجت الاسلام محي الدين بهرام محمديان نے اس مجموعہ کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا : اس کا سافٹ ويئرنور ريسچر سنٹر ميں تيار کيا جارہا ہے ?
وزير تعليم نے اس سلسلے ميں کہا : يہ مجموعہ تين حصوں پر مشتمل ہے ، اول : اغاز امامت امام حسين عليہ السلام سے ليکرمرگ معاويہ تک کے حالات کا تذکرہ اور امام حسين عليہ السلام کي مدينے سے رخصتي سے ليکر اھل حرم کي مدينے واپسي تک کے تمام حالات اس ميں موجود ہيں ? دوم : کربلا ميں موجود تمام شخصيتوں کے سلسلے ميں مطالب کي جمع اوري اور تيسرے : امام حسين عليہ السلام کے فضائل کا تذکرہ ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے