
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق امام حسين اور کربلا کے شہيدوں کے چہلم کي مناسبت سے ہندوستان کے صوبے اتر پرديش ميں امام کا چہلم عقيدت کے ساتھ مناما گيا?
اتر پرديش کے مختلف شہروں ميں آج ماتمي جلوس نکالے گئے اس صوبے کي دار الحکومت لکھنئو ميں وکٹوريہ اسٹريٹ واقع امامباڑہ ناظم صاحب سے چہلم کا جلوس نکالا گيا جو کربلا تالکٹورہ پہچ کر اختتام پذير ہوا? جلوس سے پہلے امام جمعہ لکھنئو مولانا سيد کلب جواد نقوي نے مجلس کو خطاب کيا?
مجلس کو خطاب کرتے ہوے مولانا کلب جواد نے کہا : ہميں قوم کے حالات بدلنے کيلئے کسي معجزہ کا انتظار نہيں کرنا چاہيے بلکہ خود پہل کرنا چاہئے ?
انہوں نے کہا : اگر ہم حالات کے دھارے پر بہے تو مردہ کہلائيں گے اسلئے زندہ کہلانے کے ليئے ہميں حالات کے دھارے کو کاٹنا ہو گا?
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وقف املاک کے تحفظ کيلئے قوم کے نوجوانوں سے متحد ہونے کي اپيل کي?
امام جمعہ لکھنؤ نے کہا: ہم کربلا کے شہيدوں کو ماننے والے ہيں جنہوں نے صبر کا پيغام ديا? ايران کي مثال ديتے ہوے کہا : جس طرح سے آج ايران چاروں طرف سے گھرا ہوا ہے ليکن باطل کے سامنے سر نہيں جھکا رہا اسي طرح سے امام حسين نے باطل کے سامنے سر نہيں جھکايا اور باطل کو شکشت ہوئي?
مو لانا نے لشکر حسيني کے قيد شام سے رہا ہونے کا منظر بيان کرتے ہوے شام ميں جناب زينب کي خطاب مجلسوں کا ذکر کيا ?
مجلس کے بعد شہر کي ماتمي انجمنيں اپنے اپنے علم کے ساتھ نوحہ خواني اور سينہ زني کرتي ہوئيں اکبري گيٹ، نخاس تراہا، ٹوريہ گنج، بازار کھالہ، حيدر گنج ايواريڈي چوراہاہوتے ہوئے کربلا تالکٹورہ پہنچيں?
جلوس ميں حضرت عباس کي نشاني علم کے ساتھ شبيہ تابوت، گہوارہ اور ذوالجناح وغيرہ تبرکات شامل تھے?
کربلا تالکٹورہ ميں محمودآباد کي انجمن حيدري کي جانب سے قافلے کا منظرپيش کياگيا اس موقع پر عقيدت مندوں نے تبر کات کي زيارت کي اور دعائيں مانگي?
دير شام تک ماتمي انجمنوں کا کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاري رہا جس کے بعد جلوس ختم ہوا?
جلوس کے اختتام کے بعد دير تک عقيدت مندوں نے کربلا ميں زيارت کي اور مجلس وماتم کرکے کربلا کے شہيدوں کا غم منايا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے