اج ظھر کے وقت ؛

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مرکز خدمات حوزات علميہ کے سربراہ ، حجتالاسلام سيد حسن رباني نے اج ظھر کے وقت رسا نيوزايجنسي کے مرکزي دفتر کا قم ميں معاينہ کيا ?
حجتالاسلام رباني نے اس دوران خبر اور خبررساں سرگرميوں کو لازمي بتاتے ہوئے اخلاقي ميڈيا کي نشستوں کي برقراري پر تاکيد کي ?
انہوں نے واضح طور سے کہا : اج خبراور خبررساں نظريہ کي بنيادوں کو حوزہ علميہ اور حوزہ کے اساتذہ کے سامنے اچھي طرح روشن کيا جانا ضروري ہے ?
حجتالاسلام رباني نے طلاب کے لئے رسا نيوز ايجنسي کے مرکزي دفتر ميں منعقد کئے گئے اخباري نويسي کي کلاسوں کو سراہتے ہوئے کہا : حوزہ علميہ قم ايران ميں مختلف ممالک سے موجود طلاب کے لئے بھي لازمي ہے کہ اپ اس طرح کي کلاسيں منعقد کريں ?
انہوں نے حوزہ علميہ کي فعاليتوں کے سلسلے ميں تصويري نمائش کے انعقاد کي درخواست کرتے ہوئے کہا : الحمد للہ اپ کے پاس حوزات علميہ ، علماء وافاضل کي بہت ساري فوٹوز موجود ہيں جسے اکٹھا کرکے اپ اچھي تصويري نمائش لگا سکتے ہيں اوراس طرح عوام تک حوزہ کا پيغام پہونچا سکتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے