بحريني شيعہ علماء کي دعوت پر؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعہ علماء کونسل بحرين نے ايک پيغام ميں تمام مومنين سے درخواست کي ہے کہ کل جمعرات کو نماز مغرب وعشاء کے بعد بحرين کي مسجدوں ميں ال خليفہ ظالموں سے ازادي کي دعا کريں ?
بحريني شيعہ علماء نے دعا کے اس پروگرام کو جيل ميں بند مظلوموں کي رہائي اور زخميوں کي شفا کے لئے کرنے کو کہا ہے ?
ونيز علماء نے تاکيد کي کہ مومنين بحرين کے حالات سے غافل نہ ہوں بلکہ بحرينوں کي مصيبتوں اور درد ورنج ومظالم کے خاتمہ کے لئے دعا کريں ?
شيعہ علماء کونسل نے تاکيد کي کہ مومنين تمام مسجدوں ميں اکٹھا ہوکر دعا کا پروگرام منعقد کريں مگر اس کا اصلي پروگرام شھر منامہ ، ستره، الدير، دراز، کرزکان، حمد و عيسي کي مسجدوں ميں منعقد کيا جائے گا ?
اس کونسل نے عوام سے درخواست کي ہے کہ معاشرے کي تعمير ميں ديني تعليمات سےغافل نہي ہونا چاھئے اور موجودہ مشکلات ومصائب والام کے مقابل راہ صبر وثبات واستقامت وپائداري سے کام ليں ?
دورکعت نماز حاجت ، دعائے کميل ، دعائے فرج امام زمانہ (عج) اور زيارت امام حسين عليہ السلام کي قرات اس پروگرام کا حصہ ہيں ?
قابل ذکر ہے کہ شيعہ علماء کونسل بحرين نے گذشتہ ھفتہ بھي عوام سے درخواست کي تھي کہ ويران شدہ مسجدوں ميں اکر نماز جماعت قائم کريں اور اس طرح ويران مسجدوں کے ابھي تک تعمير نہ ہونے کے سلسلے سے اپنے اعتراضات کا اظھار کريں ?
بعض بحريني شيعہ علماء نے گذشتہ روز بھي منھدم مسجدوں ميں نماز اقامہ کرکے ان کے فورا تعمير نہ کئے جانے کے برے نتائج سے اگاہ کيا تھا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے