21 January 2012 - 14:24
خبر کا کوڈ: 3695
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان کي اپيل پر؛
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان کي اپيل پر سانحہ خان پور کے خلاف جمع? المبارک کو ملک گير يوم احتجاج منايا گيا?
سانحہ خان پور کے خلا ف ملک گير يوم احتجاج منايا گيا

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پر سانحہ خان پور کے خلاف جمع? المبارک کو ملک گير يوم احتجاج منايا گيا?

چاروں صوبوں سميت آزاد کشمير اور شمالي علاقہ جات ميں نماز جمعہ کے اجتماعات اور احتجاجي ريليوں ميں سانحہ خان پور کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفريہ علامہ ساجد نقوي کے اس موقف کي مکمل حمايت کي گئي?

خان پور جيسے تمام واقعات وطن عزيز کو دنيا بھر ميں رسوا کررہے ہيں ليکن رياستي اداروں اور حکمرانوں کو اپني ذمہ داريوں کا احساس نہيں ہورہا يہي وجہ ہے کہ ايک بار پھر خان پور ميں پاکستان کي سرزمين نہتے اور بے گناہ عزاداروں کے خون سے رنگين ہوئي اس قسم کے واقعات کسي مسلکي يا مکتبي يا فقہي اختلافات کا نتيجہ نہيں بلکہ فرقہ پرست جنوني گروہوں کي کاروائياں ہيں جو صرف اور صرف اسي مقصد کے ليے تيار کئے گئے ہيں?

يہي گروہ جنوبي پنجاب ميں بالعموم اور خان پور ميں بالخصوص متحرک و فعال ہيں? جب تک ان کے خلاف سنجيدہ اور ٹھوس کاروائي نہيں کي جاتي تب تک پاکستاني شہري وقتا فوقتا خون ميں نہلائے جاتے رہيں گي?

شيعہ علماء کونسل کے مرکزي و صوبائي رہنمائوں سيد وزارت حسين نقوي ايڈووکيٹ’ علامہ سيد محمد تقي نقوي’ حاجي شفيع محمد پتافي‘ علامہ محمد رمضان توقير‘ علامہ باقرنجفي‘ علامہ شيخ مہدي نجفي‘ علامہ آغا عباس رضوي‘ سيد محمود حسين بخاري‘ علامہ عظمت عباس‘ علامہ قاضي غلام مرتضي‘ علامہ عارف واحدي ‘سکندر عباس گيلاني ايڈوکيٹ اور ديگر نے لاہور‘ ملتان‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ کراچي‘ اسکردو‘ گلگت‘ حيدر آباد‘ نواب شاہ‘ سکھر‘ فيصل آباد‘ ڈيرہ غازي خان‘ رحيم يار خان‘ بھکر‘ ليہ‘ راولپنڈي‘ چکوال‘ اٹک‘ جہلم‘ مظفر آباد‘ ميرپور‘ ڈيرہ اسماعيل خان اور ملک کے ديگر چھوٹے بڑے شہروں ميں احتجاجي اجتماعات سے خطاب کيا?

اس موقع پر احتجاجي مظاہرين نے شہدائے خان پور کو زبردست الفاظ ميں خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے ملک دشمن دہشت گردوں کي مکمل بيخ کني کا مطالبہ کيا اور سانحہ خان پور سميت ديگر سانحات ميں ملوث قاتلوں ‘ مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرکے حقائق منظر عام پر لانے اور ملک کو امن و اخوت کا گہوارہ بنانے کے لئے قاتلوں اور دہشت گردوں کو عبرتناک سزائيں ديئے جانے کے مطالبات پر مشتمل قراداديں منظور کيں?

يوم احتجاج کے موقع پر اپنے خصوصي پيغام ميں قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي نے کہا : ملک ميں تمام اسلامي مکاتب فکر کے مابين اتحاد و وحدت کي فضا موجود ہے مٹھي بھر شرپسند دہشت گردوں کا کسي مکتب و مسلک سے کوئي تعلق نہيں?

موجودہ صورت حال اور دگرگوں حالات ميں عوام يہ جاننا چاہتي ہے کہ ان دہشتگردوں کے پشت پناہ کون ہے’ ان کے نيٹ ورک کو کيوں نہيں توڑا جاسکا اور دہشت گردي کے خطرے کے نام پر عوام کے آئيني‘مذہبي اور شہري حقوق کيوں چھينے جارہے ہيں

انہوں نے مزيد کہا کہ خانپور کے جلوس ميں جب راستے کو کليئر کرديا گيا تو پھر بم کيسے نصب ہوا؟ علم مبارک کے برقي تاروں سے ٹکرانے کے بعد دھماکے کے بيانات دہشت گردي سے رخ موڑنے کے لئے ديئے گئي? ہم نے وزير اعلي پنجاب’ ہوم سيکريٹري اور آئي جي پوليس پنجاب پر واضح کيا ہے کہ وہ اس واقعہ کو ٹيسٹ کيس بناکر اصل مجرموں پر ہاتھ ڈاليں اور انکے سرپرستوں کو بھي بے نقاب کيا جائے کہ دہشت گرد کس کے سہارے پر کام کررہے ہيں کيونکہ گذشتہ کئي عشروں سے کسي ايک قاتل کو بھي سزا نہيں ملي روزانہ گرفتاريوں کے ڈرامے رچائے جاتے ہيں? 86 قاتلوں کي سپريم کورٹ اپيليں مسترد کرچکي ہے مگر ان کي سزائوں پر دستخط نہيں کئے جارہي? آخر انہيں سزائوں سے کيوں بچايا جارہا ہے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬