استاد حوزه علميہ قم :

حوزه علميہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمين محمود احمدي ميانجي رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے يوم رحلت پيغمبر اکرم (ص) و شهادت امام حسن مجتبي (ع) پر تسليت پيش کرتے ہوئے کہا : امام حسن (ع) امام علي (ع) کے بعد دوسرے مظلوم عالم ہيں ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام حسن عليہ اسلام کے لئے صلح کي مصيتبيں اور تکليفيں قيام امام حسين عليہ السلام سے کہيں زيادہ ايذيت ناک اور تکليف دہ تھيں کہا : امام حسن مجتبي (ع) حتي اپنے چاھنے والوں کے نزديک بھي ناشناختہ تھے ، لوگ اپ کے حق ميں معاويہ کے مظالم کو ديکھنے کے باوجود اپ کو «يا مذل المؤمنين» کہا کرتے تھے ?
حوزہ علميہ قم کے اس استاد نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اپ کي دس سالہ مصيبتوں کا زمانہ کسي اور امام کے حق ميں نہي رہا تاکيد کي : اصحاب امام حسين (ع) بہت بابصيرت افراد تھے جنہوں نے اخري قطرہ خون تک امام حسين عليہ السلام کا دفاع کيا مگر امام حسن مجتبي عليہ السلام کے انصار ايسے نہي تھا ?
انہوں نے مزيد کہا : معاويہ کي دھوکہ دھڑي اور اصحاب امام حسن مجتبي (ع) کي بے بصيرتي اس حد تک بڑھي ہوئي تھي کہ لشکر معاويہ کے پہلے ہي حملے کے بعد خود حضرت ہي کے فوجيوں نے اپ کے خيمے پر حملہ کرکے اپ کو مجروح کرڈالا ?
حجتالاسلام والمسلمين احمدي ميانجي نے شرائط تبليغ زمانہ امام حسن مجتبي (ع) کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : صلح امام حسن مجتبي (ع) کے بعد بني اميہ کے درباريوں نے وسيع پيمانہ اھل بيت اطھار عليھم السلام کے خلاف پروپگنڈہ شروع کيا جس کي بنياد پر حديثوں کے مجموعہ ميں امام حسن مجتبي (ع) يا امام حسين (ع) سے بہت کم روايتيں منقول ملتي ہيں ?
انہوں نے مزيد کہا : معاويہ نے صلح نامہ امام حسن مجتبي (ع) کي مخالفت کرتے ہوئے اپني پوري حکومت ميں امام علي (ع) پر لعن بھيجے جانے کو واجب قرار ديا اور اگر امام علي عليہ السلام کے ماننے والے ، ميثم تمار، کميل و قنبر جيسے لوگ اس کام سے گريز کرتے تو ان کے ساتھ برا برتاو کرتا اور انہيں سخت ترين حالات سے روبرو کرتے ہوئے شھيد کرديتا ?
حوزہ علميہ قم کے اس استاد نے يہ کہتے ہوئے کہ معاويہ ابن سفيان پہلي وہ فرد ہے جس نے سب سے پہلے اسلام ميں صحابہ رسول اسلام صلي اللہ وعليہ والہ وسلم پر لعنت بھيجنے کي بنا رکھي کہا : گھٹن کے ماحول ميں امام حسن (ع) اور امام حسين (ع) کے لئے فريضہ تبليغ دين کي ادائيگي کہيں زيادہ دشوار کام تھا ?
حجتالاسلام والمسلمين احمدي ميانجي نے يا دہاني کي کہ امام حسن مجتبي (ع) کريم اهل بيت (ع) تھے اور اپ اپنے دشمنوں کے ساتھ بھي نہايت حسن اخلاق کا مظاھرہ کرتے تھے کہا : دنيا ميں شيعہ جہاں بھي ہيں اپ کي سيرت پر عمل کرتے ہوئے دشمنوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پيش ائيں تاکہ دشمن اسلام سے قريب ہوسکيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے