25 January 2012 - 16:37
خبر کا کوڈ: 3712
فونت
پي ال ايف پاکستان نے ؛
رسا نيوزايجنسي - مملکت پاکستان غزہ کا سياسي ، سماجي اور معاشي محاصرہ ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے اور فلسطينيوں سے اظہار يکجہتي کے لئے پارليماني و غير سرکاري تنظيموں کا وفد غزہ بھيجے ?
سمينار "غزہ محاصرے ميں "

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، سينيٹر حاجي عديل، حيدر علوي، مفتي گلزار نعيمي، جے سالک، حاجي زبير کياني، مولانا ظہير عباس قادري، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے رہنما مولانا حسنين گرديزي، کامران لاشاري، فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان اسلام آباد کے ترجمان نور المصطفي? نوراني اور ديگران نيشنل پريس کلب اسلام آباد ميں نے’’ غزہ محاصرے ميں ‘‘سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے ماہ مارچ ميں عالمي مارچ برائے آزادئ القدس کي سرکاري سطح بھرپور حمايت اور شرکت کے اعلان پر زور ديا ?

راھنماوں نے يہ کہتے ہوئے کہ حکومت پاکستان غزہ کا سياسي، سماجي و معاشي محاصرہ ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے اور فلسطينيوں سے اظہار يکجہتي کے لئے پارليماني و غير سرکاري تنظيموں کا وفد غزہ روانہ کرے کہا : غزہ کا محاصرہ جلد سے جلد ختم کيا جائے ورنہ پورے عالم اسلام ميں عالمي تحريک مزاحمت شروع کر دي جائے گي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ دنيا کے بيشتر حکمران امريکي کاسہ ليسي ميں مصروف عمل ہيں اور عالم اسلام و عالم اانسانيت کے سسکتے ہوئے مسئلے کو فراموش کر رہے ہيں کہا : مشرق وسطي? اور عرب ممالک اور اسلامي بيداري کي تحريکوں کے بعد اب يہ اميد پيدا ہو چکي ہے کہ عنقريب فلسطين آزاد ہوگا?

رہنماؤں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان حکومت فلسطين کے مسئلہ کو اقوام متحدہ ميں سنجيدگي کے ساتھ اٹھائے اور اس کے حل کے لئے جد وجہد کرے حکومت سے مطالبہ کيا : ماہ مارچ ميں يروشلم مارچ کے لئے چلائے جانے والے کاروان کے لئے پاکستان ميں سرکاري سطح پر انتظامات کئے جائيں اور فلسطينيوں سے بھرپور اظہار ہمدردي کي جائے ?

انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ھم سر زمين پاکستان کي سالميت اور خود مختاري کو دفاع فلسطين کے ساتھ مخصوص سمجھتے ہيں اور پاکستان کو امريکي کالوني نہيں بننے ديں گے تاکيد کي : آزادي فلسطين کے لئے کام کرنے والي دنيا بھر کي تحريکوں کا بھرپور تعاون کيا جائے گا ?

انہوں نے مزيد کہا : پاکستان کے عوام کو يہ اعزاز حاصل ہے کہ آزادي فلسطين کي تحريک ميں پاکستان نے شہداء دئيے ہيں اور مستقبل ميں بھي پاکستان کے غيور عوام فلسطين کي آزادي کي جد وجہد ميں امريکا اور اسرائيل کے سامنے سيسہ پلائي ہوئي ديوار کا کردار ادا کريں گے ?

عوامي نيشنل پارٹي کے سينئر نائب صدر اور فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي رہنما حاجي محمد عديل خان نے کہتے ہوئے کہ حاليہ دنوں ميں سينيٹ ميں پاس ہونے والي غزہ سے متعلق قرارداد بھي اسي جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہيں تاکيد کي : ماہ مارچ ميں يروشلم کي طرف چلنے والے عالمي کاروان برائے آزادئ القدس کي بھرپور حمايت کرتے ہيں اوراس ميں پاکستاني عوام کي شرکت کو يقيني بنايا جائے گا?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے عوام کو ظالم قوتوں امريکا اور اسرائيل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا اور اور تحريک آزادي فلسطين کے لئے صف اول کا کردار ادا کرنا ہو گا کہا : فلسطين کي آزادي اور قبلہ اول بيت المقدس کے تحفظ کے لئے اگلے برس مارچ کے مہنيہ ميں دنيا بھر سے ہزاروں افراد کا کاروان فلسطين کي طرف روانہ ہو گا جس ميں پاکستان سے بھرپور شرکت کروائي جائے گي اور اسرائيل کو چاروں اطراف سے انساني ہاتھوں کي زنجير سے گھير ليا جائے گا?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬