جمعيت علماء پاکستان :
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، جمعيت علمائے پاکستان کے سربراہ ، صاحبزادہ ابوالخير محمد زبير نے فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کي اور علاقے کے حالات کے سلسلے ميں تبادلہ نظر کيا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ھم فلسطين و قبلہ اول بيت المقدس کي آزادي کے لئے ہر عملي اقدام کي حمايت کرتے ہيں کہا : مارچ کے مہينہ ميں القدس کي آزادي کے لئے ہونے والے ’’عالمي مارچ برائے آزادئ القدس‘‘(گلوبل مارچ ٹو يروشلم ) کي بھرپور حمايت کرتے ہيں ?
رپورٹ کے مطابق ، فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے وفد نے فاؤنڈيشن کے مرکزي سرپرست رکن علامہ قاضي احمد نوراني صديقي کي سربراہي ميں جمعيت علماء پاکستان کے سربراہ سے ان کي رہائش گا پر ملاقات کي ، اس وفد ميں فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کي ورکنگ کميٹي کے اراکين ظہر حيدر زيدي، ياسر خانزادہ سميت مرکزي ترجمان صابر کربلائي بھي شريک تھے?
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران جمعيت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا صاحبزادہ ابوالخير محمد زبير نے يہ کہتے ہوئے کہ اسرائيل اور اسرائيل کي پشت پناہ شيطاني قوت امريکہ جتنا بھي زور لگا ليں آخر کار فتح و نصرت اسلام اور اسلام کے پيرو کاروں کي ہي ہوني ہے تاکيد کي : وہ دن دور نہي جس دن قبلہ اول بيت المقدس غاصب صيہونيوں کے پنجوں سے نجات پائے گا اور دنيا بھر سے آنے والے مسلمان اس قبلہ اول ميں داخل ہو کرنماز ادا کريں گے ?
جمعيت علماء پاکستان کے سربراہ نے يہ کہتے ہوئے کہ آج کے اس پر آشوب دور ميں جس طرح فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان نے پاکستان کے اندر مسلمانوں اور انسانيت کے اصل دشمن امريکہ اور اسرائيل کے خلاف پرچم بلند کيا ہے اس کي مثال تاريخ پاکستان ميں اس سے پہلے نہيں ملتي کہا : پاکستان کي سر زمين پر فلسطين کا علم بلند کرنے کا مقصد يہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان اس با ت سے بخوبي آگاہ ہيں کہ دفاع فلسطين ہي دفاع پاکستان ہے ،اور تمام تر برائيوں کي جڑ صرف اور صرف امريکہ اور اس کي ناجائز اولاد اسرائيل ہيں ?
صاحبزادہ ابوالخير محمد زبير نے يہ کہتے ہوئے کہ عرب ممالک ميں رونما ہونے والي اسلامي بيداري اور اب گلوبل مارچ ٹو يروشلم جيسے اقدامات قبلہ اول بيت المقدس کو بہت جلد صيہوني چنگل سے آزاد ہونے کي نشاني ہے کہا : دنيا کي شيطاني طاقتيں امريکہ اور اس کي ناجائز اولاد اسرائيل انشاء اللہ عنقريب نابود ہونے والي ہيں ?
واضح رہے کہ اس موقع پر فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي رہنما علامہ قاضي احمد نوراني صديقي نے جمعيت علماء پاکستان کے سربراہ کو مارچ کے مہينہ ميں ہونے والے ’’عالمي مارچ برائے آزادئ القدس ‘‘(گلوبل مارچ ٹو يروشلم)کے بارے ميں تفصيلات اور تياريوں سے آگاہ کيا جس پر سربراہ جمعيت علماء پاکستان نے اپني اور اپني جماعت کي بھرپور حمايت کي يقين دہاني کے ساتھ ساتھ تمام تر تعاون اور ممکنہ مدد کي يقين دہاني کروائي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے