29 January 2012 - 13:58
خبر کا کوڈ: 3724
فونت
آيت ‌الله سبحاني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت ‌الله سبحاني نے ايران کے سربراہوں کو دشمنوں کي سازش سے ہوشيار رہنے کي نصيحت کرتے ہوئے کہا : دشمن ملک کے اقتصاديات اور ثقافت کو کمزور کرنے کے فکر ميں ہے ، ھمارے سربراہ اندروني و بيروني دشمنوں کے شيطنت و سازش سے ہوشيار رہيں اور دن و رات اس اسلامي نظام کے فروغ کي کوشش کريں ?
حضرت آيت‌الله سبحاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله جعفر سبحاني نے امام خميني (ره) ثقافتي کمپليکس ميں منعقدہ آٹھويں کتاب کے ميلے کي افتتاحي تقريب کے دوران کتاب کي نمائش کو اھل علم کے لئے ايک غنيمت موقع جانا اورکہا : ايسے علمي مواقع کي فراھمي کتاب وکتابخواني کے ميدان ميں ايک موثر اقدم ہے?

حضرت آيت ‌الله سبحاني نے ا?يت «ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے مکتب اسلام کو قلم و کتاب کا مکتب جانا اور بيان کيا : خداوند عالم نے تمام موجودات ميں سے دوات و مکتوبات کي قسم کھائي ہے ، وہ مکتوب جو عقل کي تکميل کا سبب بنے اور سماج ميں تمدن و اخلاق کے ارتقاء ميں معاون ثابت ہو ?

 اس مرجع تقليد نے تاريخ اسلام ميں رونما ہونے والے ثقافت کتاب وکتابخواني کے فاصلوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امت اسلاميہ ، علم ودانش سے محبت کرنے والي امت ہے لھذا لازمي ہے کہ اپنے پچھڑے پن کے خلاء کو کوشش وتلاش کے ذريعہ پر کرے  ?

حضرت آيت‌الله سبحاني نے اپني گفتگو کے سلسلے کو اگے بڑھاتے ہوئے حديث پيغمبر اسلام (ص) کا حوالہ ديتے ہوئے کہا : جو ملک علم ودانش اور فوجي واقتصادي توانائيوں ميں دوسرے ملک سے وابستہ رہے گا يقينا دشمن کے مکر وفريب و سازش کا شکار ہوگا  ?

اس مرجع تقليد نے ملک کے سربراہوں کو دشمنوں کي سازش سے ہوشيار رہنے کي نصيحت کرتے ہوئے کہا : دشمن ملک کے اقتصاديات اور ثقافت کو کمزور کرنے کے فکر ميں ہيں ، ھمارے سربراہ اندروني و بيروني دشمنوں کے شيطنت و سازش سے ہوشيار رہيں اور دن و رات اس اسلامي نظام کي فروغ کي کوشش کريں?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬