حجتالاسلام طائب :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، حجتالاسلام مهدي طائب نے اج ظھر سے پہلے مسجد اميرالمومنين (ع) ميں اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اس تيس سالہ مدت ميں سب سے بڑا اور اھم کام جسے سامراجيت نے اسلامي جمھوريہ ايران کے خلاف انجام ديا وہ ياس و نااميدي کي لہر ہے جس کا بہترين مقابلہ مايوس نہ ہونا اور شھدائے انقلاب اسلامي کے راستوں پر چلنا ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : اگر ايراني جان ليں کہ کون سي بلندي ان کي منتظر ہے اور انقلاب اسلامي کو کہاں تک پہونچايا سکتا ہے تو ھرگز دشمنوں کے مقابل سرتسيلم خم نہي کريں گے ?
حجتالاسلام طائب نے کہا : امام خميني (ه) معتقد تھے کہ انقلاب اسلامي جو ايران ميں ايا ہے پوري دنيا ميں ظھور امام زمانہ (عج) کا مقدمہ فراھم کرے گا ?
حوزہ علميہ اور يونيورسٹي کے اس استاد نے بيان کيا : امام خميني (ره) مجتھد ہونے اور ديني مطالب سے احکام کا استنباط کرنے والے اس بات کو بخوبي سمجھ چکے تھے کہ ظھور امام زمانہ (عج) کا مقدمہ فراھم کرنا ھر شيعہ کا ديني ومذھبي وظيفہ ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : ھم نے امام خميني (رہ) کو بارہا وبارہا يہ کہتے ہوئے سنا کہ ؛ پرچم انقلاب اسلامي کو اس کے حقيقي مالک يعني امام زمانہ (عج) کے ہاتھوں ميں ديں گے ?
حوزہ علميہ قم کے تاريخ داں نے مغرب کي جانب سے ايران پر لگائي گئي پابنديوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : مغربي دنيا کے اس اقدام کے ذريعہ خود پر پابندياں لگائي ہيں کيوں کہ مارکيٹ ميں سپلائي اور ڈيمانڈ کا رول حاکم ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے