
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، دفتر قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے گذشتہ دنوں لاہور ميں جعلي ادويات سے متعد د ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا اور لواحقين سے دلي تعزيت اور ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کي مکمل چھان بين اور تحقيقات کرکے ذمہ داروں کو قرارواقعي سزا دينے کا مطالبہ کيا ہے ?
اس دفتر نے اپنے ايک اخباري بيان ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہا : ملک ميں ايک طرف تو مختلف مسائل و مشکلات ميں گھرے عوام کے لئے علاج معالجے کي بنيادي سہوليات ناپيد ہيں اور اوپر سے اگرکہيں يہ سہوليات دستياب ہوں تو وہاں پر جعلي ادويات کے ذريعہ اس قسم کے واقعات کا وقوع پزير ہونا انتہائي افسوسناک بات ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : مستقبل ميں ايسے واقعات کے سدباب کے لئے حکومت مناسب حکمت عملي ترتيب دے کر عوام کو مکمل تحفظ فراہم کيا جائے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے