31 January 2012 - 18:26
خبر کا کوڈ: 3736
فونت
سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کہا کہ عزاداروں کي شہادت پر صبر و تحمل کا مقصد ہرگز اپنے اصولوں سے سودے بازي يا عقائد کے اظہار سے دستبرداري نہي ہے ?
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے پاکستان کي موجودہ صورت حال کے پيش نظرايک بيان ميں کہا : ہم عرصہ دراز سے پاکستان کي رياست اور قانون کي طرف ديکھ رہے کہ وہ کب اپني ذمہ دارياں ادا کرتے ہيں ؟

انہوں نے مزيد کہا : اس فتنے کو روکنے کے لئے ہمارے پاس تمام آپشنز موجودہ ہيں مگر ہم اپنے حقوق کے تحفظ اور عوام کي سلامتي کے لئے دفاعي حکمت عملي تيار کرنے کے لئے قوم کو متحد کرنے کے راستے پر عمل پيرا ہيں ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے يہ کہتے ہوئے کہ خان پور جيسے واقعات کسي مسلکي يا مکتبي يا فقہي اختلافات کا نتيجہ نہيں بلکہ فرقہ پرست جنوني گروہوں کي کاروائياں ہيں جو صرف اور صرف اسي مقصد کے ليے تيار کئے گئے ہيں کہا : يہي گروہ جنوبي پنجاب ميں بالعموم اور خان پور ميں بالخصوص متحرک و فعال ہيں? جب تک ان کے خلاف سنجيدہ اور ٹھوس کاروائي نہيں کي جاتي تب تک پاکستاني شہري وقتا فوقتا خون ميں نہلائے جاتے رہيں گي?

حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم نے نچلي سطح کے ايک عام سرکاري ذمہ دار سے لے کر صدر اور وزيراعظم تک دہشت گردي کے اسباب و وجوہات اور عوامل کي تفصيلات پہنچائي ہيں اور ساتھ مجرموں اور قاتلوں کي بھي نشاندہي کي ہے اسي طرح عدليہ کو بھي ہزاربار متوجہ کيا ہے ليکن اس کے باوجود رياستي اداري ، عدليہ اور حکومتيں دہشت گردي اور دہشت گردوں کے خاتمے کے ليے دليرانہ اقدامات سے گريزاں نظر آتے ہيں تاکيد کي : لگتا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے مرعوب اور خوفزدہ ہيں اور اس قسم کے رويے اور صورت حال رياست پر سواليہ نشان بھي ہے اور بدنما داغ بھي ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : اگر سانحہ خان پور کي غير جانبدارانہ اور شفاف تحقيقات نہ کي گئيں اور مجرموں وقاتلوں کو کيفرکردار تک نہ پہنچايا گيا تو ہم اپنے احتجاجي لائحہ عمل کا اعلان کريں گے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬