15 February 2012 - 15:19
خبر کا کوڈ: 3805
فونت
حجت الاسلام امين شہيدي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام امين شہيدي نے سانحہ شہداد کوٹ کي بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے علاقہ ميں امن و امان کي صورتحال خراب کرنے کي ايک سازش قرار ديا ہے ?
حجت الاسلام امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري ، حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے سانحہ شہداد کوٹ کو علاقہ کا امن وامان خراب کرنے کي سنگين سازش بتاتے ہوئے ملزمان کي فوري گرفتاري کا مطالبہ کيا ?

انہوں نے مزيد کہا : شہداد کوٹ ميں کالعدم تنظيم کے دہشت گردوں نے قرآن پاک ، مسجد اور امام بارگاہ کو آگ لگادي جس کي وجہ سے پورے علاقہ کے مکينوں ميں غم و غصے کي لہر دوڑ گئي اور انہيں احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا ?

حجت الاسلام امين شہيدي نے يہ بتاتے ہوئے کہ ايسي اشتعال انگيز مذموم کاروئيوں ميں ملوث عناصر کسي مراعات کے مستحق نہي ہيں تاکيد کي : اس سانحہ ميں ملوث ملزمان کو فورا گرفتارکيا جائے?

ياد رہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظيم کے دہشت گردوں نے شہداد کوٹ ميں امام بارگاہ سيد محمود شاہ کو آگ لگا دي تھي جس کے نتيجہ ميں وہاں پر موجود قرآن پاک اورعلم مبارک جل گئے تھے، اس سانحہ کے بعد علاقہ کے مکينوں ميں غم غصے کي لہر دوڑ گئي اور انہوں نے احتجاجاً دوکانيں ، احتجاج کے دوران شر پسند عناصر نے مظاہرين پر ڈنڈوں سے حملہ کيا جس کے نتيجہ ميں ايک کمسن بچہ زخمي ہو گيا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬