رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ميڈيا اسٹارکے چيف ايڈيٹر احمد کاظمي نے سوموار کے روز دہلي ميں اسرائيلي سفارتخانے کے سامنے ہونے والے بم دھماکے ميں خود اسرائيل کي سازش بتاتے ہوئے کہا کہ اسکا مقصد ايران پر دباو بڑھانا ہے ?
انہوں نے صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے سابق وزيراعظم جناب رفيق حريري کے قتل اور عراق ميں کئي دہشت گردانہ اقدامات ميں اسرائيل کے ملوث ہونے کے پيش نظر يہ بعيد نہي کہ سوموار کو دلي ميں اسرائيلي سفارتخانے کے سامنے ہونے والا کار بم دھماکہ خود اسرائيل کي انٹيلي جنس ايجنسيوں کي ہي سازش ہو اور اسے ايراني کيريکٹر خراب کرنے اور تہران اور نيو دہلي کے درميان موجود تعلقات ميں دراڑ ڈالنے کي غرض سے کيا گيا ہو ?
انہوں نے اس بم دھماکے کے پشت پردہ موجود عوامل کے بارے ميں کہا : يہ دہشت گردانہ اقدام درحقيقت اسرائيلي انٹيلي جنس ادارے کي گہري سازش ہے جس کے ذريعے وہ عالمي سطح پر ايران مخالف جذبات کو ابھار کر ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملے کا راستہ ہموار کرنے کي کوشش کر رہے ہيں ?
جناب احمد کاظمي نے يہ کہتے ہوئے کہ اس وقت ايران اور انڈيا کے تعلقات انتہائي اچھے ہيں اور ھندوستان نے ہميشہ ايران کے خلاف مغربي پابنديوں کو مسترد کيا ہے کہا : اسرائيل تہران اور نيو دہلي کے درميان تعلقات کو جعلي دہشت گردانہ اقدامات کي منصوبہ بندي کے ذريعے نقصان پہنچانے کي کوششوں ميں مصروف ہے?
واضح رہے کہ سوموار کو دلي ميں اسرائيلي سفارتخانے کے سامنے ايک کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتيجے ميں چند افراد زخمي ہو گئے? اسرائيلي حکام نے اس سانحہ کا الزام ايران پر لگايا ہے جبکہ خود اسرائيل اس وقت دنيا بھر ميں ايک دہشت گرد رياست کا روپ دھار چکا ہے اور عراق اور ايران ميں ايٹمي سائنسدانوں کي ٹارگٹ کلنگ ميں اسکے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے