قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، شاہي حکومت کے خلاف انتيس بہمن سنہ 1356 ہجري شمسي مطابق 18 فروري سنہ 1978 عيسوي کے اہل تبريز کے تاريخي قيام کي مناسبت سے ہزاروں کي تعداد ميں تہران آنے والے صوبہ آذربائيجان اور مرکزي شہر تبريز کے علماء، حکام اور مختلف عوامي طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کي?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اس سال گيارہ فروري کو اسلامي انقلاب کي سالگرہ کي ريليوں ميں ايراني عوام کي کروڑوں کي تعداد ميں پرجوش شرکت کا حوالہ ديتے ہوئے ملت ايران کي بصيرت اور بے مثال موقعہ شناسي کو قوم کے اس عظيم اور حيرت انگيز عمل کي وجہ قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس بصيرت، استقامت، بروقت ميدان عمل ميں موجودگي جيسي خصوصيات کي وجہ سے يہ قوم کبھي بھي شکست سے دوچار نہيں ہوگي اور 2 مارچ 2012 کو منعقد ہونے والے انتخابات ميں يہ قوم ايک بار پھر اپني ہوشياري اور موقعہ شناسي کا ثبوت پيش کرے گي? آپ نے فرمايا کہ ايراني قوم نويں پارليمنٹ کے انتخابات ميں اپني پرجوش اور بھرپور شرکت سے ايک بار پھر دشمن کو طمانچہ رسيد کرے گي?
قائد انقلاب اسلامي نے ان سے خطاب کرتے ہوئے اسلامي انقلاب کے واقعات کو بلنديوں اور اعلي اہداف کي جانب پيش قدمي کے عمل کے لئے اہم سبق اور بنيادي معيار قرار ديا اور گيارہ فروري کو اسلامي انقلاب کي سالگرہ کے جشن مين کروڑوں کي تعداد ميں ايراني عوام کي شرکت کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : اس سال سبھي کو بخوبي يہ اندازہ تھا کہ گزشتہ برسوں کي نسبت گيارہ فروري کے جشن ميں عوام کي شرکت زيادہ بڑي تعداد ميں اور زيادہ جوش و خروش کے ساتھ ہوگي تاہم يہ سوال اپني جگہ پر بہت اہم ہے کہ اس سال عوامي شراکت کي ماضي سے زيادہ شوکت و عظمت کي وجہ کيا تھي؟
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس کا جواب عوام کي بصيرت اور موقعہ شناسي کے علاوہ کچھ اور نہيں ہو سکتا کيونکہ ملت ايران کو اس سال احساس ہو گيا کہ ملک، نظام اور اسلام کو اس شراکت کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے عالمي صيہوني نيٹ ورک کے تحت کام کرنے والے شر پسند اور ضدي دشمن محاذ کے ذرائع ابلاغ اور تشہيراتي اداروں کے وسيع پروپيگنڈے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ تشہيراتي يلغار کا اصلي ہدف اس جھوٹ کي تلقين کرنا تھا کہ ايران کي شجاع، باايمان اور ہر امتحان پر پوري اترنے والي قوم اب انقلاب، اسلام اور اپنے اعلي اہداف کے تعلق سے بے اعتناء ہو گئي ہے?
آپ نے فرمايا کہ يہ زہريلا پروپيگنڈا گيارہ فروري کے جلوسوں کو نشانہ بنا کر کيا گيا تاکہ جشن انقلاب ميں عوام کي شراکت پھيکي پڑ جائے ليکن ايراني عوام اپني بصيرت اور حيرت انگيز موقعہ شناسي کے ذريعے دشمن کي چال کو بھانپ گئے اور انہوں نے اس سال گيارہ فروري کے جلوسوں ميں عظيم الشان شرکت کے ذريعے دشمن کے منہ پر طمانچہ رسيد کر ديا?
قائد انقلاب اسلامي نے گيارہ فروري کو ملک کے ساڑے آٹھ سو شہروں ميں جشن انقلاب کے جلوسوں ميں عوام کي پرجوش شرکت کي مصدقہ رپورٹوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : يہ ملت ايران ہے اور بصيرت، موقعہ شناسي اور ميدان عمل ميں دائمي موجودگي جيسي خصوصيات کي حامل يہ قوم کبھي شکست کھانے والي نہيں ہے?
آپ نے فرمايا کہ گيارہ فروري کے جلوسوں ميں عوام کي پرشکوہ شرکت کا پيغام جن لوگوں تک پہنچنا تھا پہنچ چکا ہے اور شراب کے نشے ميں دھت رہنے والے جن بيمار دماغوں ميں کچھ نئے شگوفے جنم لے رہے تھے وہ بھي سمجھ گئے کہ ايران کي کيا صورت حال ہے اور شجاع ملت ايران کس طرح ہمہ وقت ميدان عمل ميں حاضر ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے عوام کي عظيم الشان شراکت کے حقائق کو منظر عام پر آنے سے روکنے کے لئے استکباري محاذ کے تشہيراتي اداروں کي ناکام کوششوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ جو لوگ ميڈيا کي آزادي کا دم بھرتے ہيں وہي ان جلوسوں کي خبروں کو سينسر کر رہے ہيں اور تہران ميں دسيوں لاکھ افراد کو چند ہزار اور ملک بھر ميں جشن انقلاب ميں شرکت کرنے والے کروڑوں افراد کو چند لاکھ افراد ظاہر کرنے کي کوشش کر رہے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : دشمن نے اسلامي انقلاب کي فتح کے فورا بعد سے ہي دروغ گوئي، مکر و فريب اور دھوکا دہي کے حربے استعمال کرنا شروع کر ديئے ليکن جب کسي قوم کے دلوں کي گہرائي سے کوئي آواز نکلے گي تو وہ اپنا اثر ضرور دکھائے گي اور پرعزم عوامي شراکت و انقلابي جذبے کا شيريں احساس باد بہاري کي مانند گوشے گوشے ميں دستک ديکر سب کو بہرہ مند کرے گا?
آپ نے فرمايا : اس کي واضح مثال شمالي افريقا، عرب ممالک اور عالم اسلام کے ملکوں ميں رونما ہونے والے حاليہ تغيرات اور ان نعروں کي گونج ہے جو کسي دن ايراني عوام مظلومانہ انداز ميں بلند کرتے تھے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : اسلام اپنے عظيم الشان سفر ميں انتہائي حساس اور نازک موڑ پر پہنچ گيا ہے اور آئندہ نسليں انتہائي اہم واقعات کا مشاہدہ کريں گي جو پوري دنيا کو دگرگوں کرکے رکھ ديں گے اور استکبار کے تسلط پسندانہ عزائم کا خاتمہ ہو جائے گا?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا : اس مہم کا اصلي سرچشمہ اسلامي جمہوريہ ايران ہے جہاں پہلي دفعہ يہ تحريک معرض وجود ميں آئي اور پھر ملت ايران اپنے اس راستے پر ثابت قدمي سے ڈٹ گئي?
آپ نے ملت ايران کي استقامت کي پائيداري کو اسلامي نظام کي کاميابيوں اور گوناگوں ثمرات کا راز قرار ديا اور فرمايا : جب کوئي قوم ثابت قدمي کے ساتھ ڈٹ جاتي ہے اور دشمن کي اکڑفوں اور دھونس دھمکيوں کا خوف اپنے اوپر طاري نہيں ہونے ديتي تو سائنسي، معاشي اور سماجي شعبوں اور عالمي سطح پر سياسي اثر و رسوخ اور قوموں کے اندر نفوذ جيسے امور ميں پيشرفت حاصل کرتي ہے? ايسي قوم کے نظريات، مذہبي افکار اور بنيادي نعرے ہمہ گير ہو جاتے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : اللہ تعالي کے لطف و کرم اور ملت ايران کے اندروني استحکام و استقامت کي برکت سے نوجوان بھي ہمت و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو گلدستے کي مانند سنواريں گے اور اسے عالم اسلام کے لئے ايک پيشرفتہ اور کامياب آئيڈيل ميں تبديل کر ديں گے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ملک کي تعمير و ترقي کے لئے اللہ تعالي کے بتائے ہوئے سيدھے راستے پر گامزن رہنے، راہ اسلام سے نہ ہٹنے، دينداري اور شريعت کي پاسداري، بصيرت و ہوشياري اور فرائض پر عمل آوري کو لازمي قرار ديا?
آپ نے مجوزہ نويں پارليماني انتخابات کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : استکباري محاذ کے تشہيراتي ادارے اور ذرائع ابلاغ عامہ اسي طرح ان کے زرخريد عناصر وسيع پيمانے پر يہ کوشش کر رہے ہيں کہ نويں پارليماني انتخابات کو بے رونق بنا ديں ليکن يہ بات سب ياد رکھيں کہ انتخابات ميں عوام کي بھرپور شراکت ملک کو مزيد آگے پہنچائے گي اور دشمن کو اپني سازشوں کے نفاذ ميں تردد و تذبذب ميں مبتلا اور پسپائي پر مجبور کر دے گي?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : پرشکوہ انتخابات دشمن پر پر پڑنے والي کمرشکن ضرب ثابت ہوں گے اور آپ نے فرمايا : لوگوں کے قلوب اللہ کے ہاتھ ميں ہيں اور اللہ تعالي کي نصرت و عنايت سے نويں پارليماني انتخابات بھي عوام کي گہري بصيرت، پرجوش اور کثير تعداد ميں شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گے?
آپ نے اميد ظاہر کي کہ دو مارچ کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتيجے ميں بہترين پارليمنٹ اور صاحب لياقت ارکان پارليمنٹ عمل اور خدمت کے ميدان ميں قدم رکھيں گے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں ملک کے اندر گزشتہ ايک صدي کے واقعات و تغيرات ميں صوبہ آذبائيجان اور خصوصا صوبے کے صدر مقام تبريز کے عوام کے کليدي کردار کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : ستارخان اور باقر خان جيسے تبريز کے عظيم انسانوں کي سب سے نماياں خصوصيت ان کي دينداري، راہ اسلام پر ثابت قدمي اور علمائے دين کي پيروي رہي ہے?
آپ نے اسلامي تحريک کے دوران اور اسلامي انقلاب کي فتح سے متعلق تغيرات اور اس کے بعد پيش آنے والے واقعات ميں صوبہ آذربائيجان کے علمائے کرام اور باايمان عوام کے اہم تعاون کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : پانچ شہدائے محراب ميں سے دو کا تعلق آذربائيجان سے ہونا اور مقدس دفاع کے دوران شجاعانہ انداز ميں دشمن کي صفوں کو توڑنے والي عاشورا بٹالين کي کارکردگي صوبہ آذربائيجان کے عوام کے درخشاں کارناموں کے کچھ نمونے ہيں?

تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے