آيت الله جوادي آملي:

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله جوادي آملي نے حوزہ علميہ قم ايران کے مسجد اعظم ميں اپنے تفسير کے سلسلہ درس ميں سورہ مبارکہ فرقان کي تفسير بيان کي?
حوزہ علميہ قم ميں تفسير کے مشہور استاد نے کہا : قرا?ن کريم نے خداي سبحانہ تعالي کو تمام وجود و ھستي کا ماخذ جانا ہے يہاں تک کہ خدا سبحانہ تعالي غني محض ہے اور نہ ہي صرف غني بلکہ اس کے علاوہ تمام شئي اس کا محتاج ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ھر ناقص کے لئے ضروري ہے کہ کمال مطلق کي طرف حرکت کرے اور وہ کمال مطلق خداوند متعال ہے اس وجہ سے يہ عبارت ا?يہ شريفہ ميں «ما خلقت الجن و الانس الا ليعبدون» کمال مخلوق ہے نہ کمال خالق کيونکہ اگر مخلوق عبادت نہ کرے خود کمال تک نہي پہوچ پائے گا?
انہوں نے ا?يہ شريفہ «والذين يبيتون لربهم سجدا و قياما» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خدا کا بندہ شب کو اچھي طرح سے گذارتا ہے جس ميں سجدہ و قيام اور عبادت ہے? شب کے بہت ہي کم حصہ کو سونے ميں بسر کرتے ہيں اور اس کام کے ذريعہ جو ان کو لطف حاصل ہوتي ہے دوسرے اپنے بدني کام سے حاصل نہي کرتے ہيں? شب ميں رسول خدا صلي الله عليہ و آلہ کا بھي شيوہ يہي تھا کہ دو رکعت نماز پڑھتے تھے اور ذرا ا?رام کرتے تھے پھر دو رکعت نماز پڑھتے تھے اس طرح گيارہ رکعت مسلسل انجام ديتے تھے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے