26 February 2012 - 13:49
خبر کا کوڈ: 3843
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے ملک کے ايٹمي سائنسدانوں سے ملاقات ميں کہا کہ ملت ايران دنيا کي نگاہ ميں ثابت کرے گي کہ ايٹمي اسلحہ کي طاقت متزلزل طاقت ہے ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے بدھ کي صبح ايران کے ايٹمي توانائي کے ادارے کے سربراہ، اعلي عہديداروں اور ايٹمي سائنسدانوں سے ملاقات کي ?

اپ نے اس ملاقات فرمايا : ايٹمي سائنس و ٹکنالوجي کے ميدان ميں نوجوان سائنسدانوں کي سب سے بڑي اور عظيم کاميابي ملک ميں قومي وقار کے احياء، دباؤ کے سامنے ثابت قدمي کے لئے ايک قوم کي توانائي اور استکباري طاقتوں کي علم و دانش کے شعبے پر اجارہ داري کے سد باب کے لئے دنيا و علاقے کي اقوام کے سامنے کامياب نمونے کي پيشکش ہے?

آپ نے فرمايا کہ ملت ايران کبھي بھي ايٹمي ہتھيار بنانے کي کوشش ميں نہيں رہي اور نہ آئندہ يہ کام کرے گي اور پوري دنيا پر ثابت کر ديگي کہ ايٹمي اسلحہ طاقت کي دليل نہيں ہے بلکہ کوئي بھي قوم اپني اعلي انساني اور افرادي صلاحيتوں کو بنياد بناکر ايٹمي ہتھياروں پر استوار رعونت و دبدبے کو ختم کر سکتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ملک ميں ماہر اور لياقت مند افرادي قوت کي موجودگي کو نعمت الہي قرار ديا اور فرمايا کہ ايٹمي ٹکنالوجي کے ميدان ميں نوجوان سائنسدانوں کي کاميابي کے مختلف پہلو ہيں ليکن اس کا سب سے اہم پہلو يہ ہے کہ اس سے ملت ايران کے اندر قومي وقار کا جذبہ بيدار ہوا اور اسے قومي عزت نفس ملي? قائد انقلاب اسلامي نے ملک ميں قومي عزت نفس کے جذبے کو اسلامي انقلاب کا مرہون منت قرار ديا اور فرمايا : ملت ايران اور ايراني نوجوانوں کے سلسلے ميں يہ تاثر عام کرنے کي کوشش جاري ہے کہ وہ کچھ بھي انجام نہيں دے سکتے ليکن علم و دانش کے ميدان ميں ملنے والي ہر کاميابي يہ نويد اپنے ساتھ لاتي ہے کہ ملت ايران سب کچھ انجام دينے پر قادر ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے سائنسي اور خصوصا جوہري شعبے کي کاميابيوں کو ملک کے مستقبل اور قومي مفادات کے لئے حياتي شئے قرار ديا اور فرمايا : دنيا کے چند ممالک جنہوں نے ناحق طريقے سے علم و دانش کے ميدان پر اپني اجارہ داري قائم کر رکھي ہے اور خود کو "عالمي برادري" سے تعبير کرتے ہيں، آج وہ قوموں کے ہاتھوں اس اجارہ داري کو ختم ہوتے ديکھ کر ہراساں ہيں چنانچہ ملت ايران کے خلاف ان کے شور شرابے اور ہنگامے کي ايک اہم وجہ يہي خوف ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے علم و دانش کو جبر و استبداد کے لئے استعمال کو انسانيت کے خلاف بہت بڑا جرم قرار ديا اور فرمايا : اگر قوميں جوہري، خلائي و فضائي اور سائنسي و صنعتي شعبوں ميں ترقي کرنے ميں کامياب ہو جائيں تو پھر عالمي طاقتوں کے پاس اپنا تسلط اور اجارہ داري قائم کرنے کا کوئي راستہ نہيں رہ جائےگا?

قائد انقلاب اسلامي نے ايران ميں دنيا کي بڑي طاقتوں کي علم و دانش کے شعبے کي اجارہ داري کے خاتمے کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : اللہ تعالي کي ذات پر توکل کرتے ہوئے اور ہنگامہ آرائي کو درخور اعتناء نہ سمجھتے ہوئے جوہري ٹکنالوجي سميت مختلف شعبوں ميں سنجيدگي کے ساتھ پيشرفت کا عمل جاري رکھنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے بڑي طاقتوں کا اصلي مقصد ايران کي سائنسي پيشرفت کے عمل کو روکنا قرار ديا اور فرمايا : بلا شبہ ہمارے مد مقابل کھڑے ممالک کے پاليسي ساز اور منصوبہ ساز بخوبي واقف ہيں کہ ايران جوہري ہتھيار بنانے کي جانب نہيں بڑھ رہا ہے کيونکہ اسلامي جمہوريہ ايران فکري اور شرعي لحاظ سے ايٹمي ہتھيار کي ساخت اور نگہداشت کو گناہ عظيم سمجھتا ہے اور اس کا ماننا ہے کہ اس طرح کے ہتھيار رکھنا فعل عبث اور نقصانات کا حامل عمل ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : ايران پوري دنيا پر يہ ثابت کر دينا چاہتا ہے کہ بس ايٹمي ہتھيار بنا لينے سے کوئي طاقتور نہيں بن جاتا بلکہ ايٹمي ہتھيار پر استوار طاقت کو متزلزل کيا جا سکتا اور ملت ايران ايسا کرکے دکھائے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے زور ديکر کہا : پابندياں، دباؤ، دھمکي اور ٹارگٹ کلنگ کروانے سے کوئي نتيجہ حاصل ہونے والا نہيں ہے اور ملت ايران علمي ترقي کي شاہراہ پر يونہي رواں دواں رہے گي ?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : يہ پابندياں اور دھمکياں ايک لحاظ سے استکباري طاقتوں کي کمزوري کي علامت اور دوسري طرف ملت ايران کے استحکام و اقتدار کي نشاني ہيں کيونکہ دشمن کي برہمي کو ديکھ کر ايراني عوام بخوبي ادراک کر ليتے ہيں کہ انہوں نے صحيح ہدف اور درست راستے کا انتخاب کيا ہے اور انہيں اسي راستے پر گامزن رہنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے ايٹمي مسئلے کو دشمن کا ايک بہانہ قرار ديا اور فرمايا : پابندياں تو اسلامي انقلاب کي فتح کے فورا بعد سے ہي عائد کي جاتي رہي ہيں جبکہ ايٹمي مسئلہ تو حال کے چند برسوں ميں موضوع بحث بنا ہے، بنابريں ان کي آنکھ ميں کانٹے کي طرح وہ قوم کھٹکتي رہتي ہے جو آزاد اور خود مختار ہو، ظلم برداشت نہ کرے، ظالم کے کرتوت کا افشاء کرے اور ساري دنيا کي اقوام ميں يہ منادي کرے کہ اس نے يہ کاميابي حاصل کي ہے اور آئندہ بھي مزيد کاميابياں حاصل کرے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : جب کوئي قوم اپني داخلي توانائيوں کي بنياد پر آگے بڑھنے کي ٹھان ليتي ہے تو کوئي بھي رکاوٹ اس کي پيشرفت کو روک نہيں سکتي?

قائد انقلاب اسلامي نے ملک کے جوہري سائنسدانوں کو سائنسي پيشرفت کے راستے ميں حوصلہ و ہمت بلند رکھنے کي سفارش کي اور فرمايا: ايٹمي صنعت کا معاملہ مختلف قومي منصوبوں ميں اس کے بروئے کار لائے جانے تک محدود نہيں ہے بلکہ يہ مسئلہ نوجوانوں، سائنسدانوں اور قوم کو عزم و قوت ارادي عطا کرتا ہے کيونکہ قوم کو پرجوش اور ثابت قدم بنائے رکھنا بہت اہم ہدف ہے?

اس ملاقات کے آغاز ميں قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل ايٹمي توانائي کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فريدون عباسي نے جوہري صعنت ميں حاصل ہونے والي کاميابيوں کي بريفنگ دي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬