10 October 2009 - 17:17
خبر کا کوڈ: 386
فونت
رسا نیوز ایجنسی – اسرائیلی صھیونی غاصب حکومت کا قدس میں مسجد الاقصی پر حد شکنی و عمل جارحیت پر ، اتحادیہ عرب نے بین الاقوامی ادارہ سے فورا نشست رکھنے کی اپیل کی ہے ۔
اتحادیہ عرب نے بین الاقوامی ادارہ سے قدس کے حالات کی پیروی کے لئیے فورا نشست رکھنے کی اپیل کی ہے

 

رسا نیوز ایجنسی کا اسلام آنلائن سے منقول رپورٹ کے مطابق ، احمد بن علی، اتحادیہ عرب کے جنرل سیکریٹری کے نائب اس سلسلہ میں کہا : اسرائیل ، فلیسطینی عوام کے ساتھ واضح وحشیانہ اور غیر انسانی حرکت انجام دے رہا ہے اور تمام کے تمام بین الاقوامی معاشرہ اسرائیل کے اس حرکت پہ خاموش ہے ۔


انہوں نے کہا : بین الاقوامی ادارہ سے ھم لوگوں کی مانگ یہ ہے کہ جلد سے جلد اسرائیلی صھیونی غاصب حکومت کا قدس میں مسجد الاقصی پر حد شکنی و عمل جارحیت کی تحقیق کی جائے اور اس طرح کی چھوٹ نہ دی جائے کہ اسلامی مقدسات اور فلسطینی عوام کے انسانی حقوق پامال ہو سکے ۔


بن علی نے اظہار کیا : مجامع بین الاقوام کو چاہیئے کہ اسرائیل کو تنبیہ کریں تا کہ وہ  متعصب یھودیوں کو مسجد الاقصی میں کسی بھی طرح کےغلط قدم اٹھانے سے روکے اور اس سلسلہ میں صحیح قدم اٹھایا جا ئے ۔


قابل ذکر ہے کہ ۹ اکتوبر کو اتحادیه عرب کے ممالک ممبر قاھرہ میں ھنگامی میٹینگ بلائی اور مسجد الاقصی کے مقابلہ میں ہو رہی ظلم و بربریت کو محکوم کیا اور اس طرح کے جرم پر پریشانی و اضطراب کا اظہار کیا ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬