
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان کے مرکزي سيکريٹري اطلاعات سکندر عباس گيلاني نے کہا ہے : سانحہ کوہستان ظلم و بربريت اور وحشت و درندگي کي بدترين مثال ہے اورسفاک دہشت گردوں کي جانب سے آزادي کے ساتھ معصوم اور بے گناہ مسافروں کو ايک ايک کر کے شہيد کرنا ايک طرف تو منظم منصوبہ بندي اور ٹارگٹ کلنگ کا کھلا ثبوت ہے اور دوسري جانب اس دلخراش سانحہ سے يہ بات بھي عياں ہوتي ہے کہ ملک ميں کس حد تک لاقانونيت‘ بد امني‘ دہشت گردي اور ٹارگٹ کلنگ کا دور دورہ ہے ?
قاتل بڑے اطمينان سے معصوم انسانوں کو خون ميں نہلا ديتے ہيں چاہے وہ سانحہ مستونگ ہو يا پاراچنار‘ خان پور ہو يا کراچي و کوئٹہ ہر طرف دہشت گردوں کا راج دکھائي ديتا ہي? يہ سنگين صورت حال رياست و حکومت کے لئے سواليہ نشان ہے?
امن و سکون تلاش کرنے ميں سرگرداں عوام کا غيض وغضب اور غم و الم اپني انتہا کو پہنچ چکا ہي?اس افسوسناک صورتحال کے تدارک ميں مزيد سستي يا غفلت ملک کو تباہي و بربادي کي لپيٹ ميں لے لے گي?
شہدائے گلگت کي نماز جنازہ کے بعد شيعہ علماء کونسل گلگت کے صدر علامہ آغا مرزا علي سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ملت جعفريہ کي طرف سے شہداء کے ورثا سے تعزيت کرتے ہوئے سکندر گيلاني نے بتايا : علامہ ساجد نقوي نے 2 مارچ بروز جمعہ المبارک چاروں صوبوں سميت آزاد کشمير اور شمالي علاقہ جات ميں پرامن طور پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے احتجاجي اجتماعات، ريليوں اور مظاہروں کا اعلان کيا ہے اور اسلاميان پاکستان سے اپيل کي ہے کہ وہ اس ظلم و بربريت کے خلاف مہذب انداز ميں احتجاج کريں اور سفاک قاتلوں کي فوري گرفتاري اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے اس سانحہ کے پس پردہ محرکات جاننے کے لئے اعلي سطحي عدالتي کميشن قائم کريں جو ملک کي تقدير کے مالک عوام کو اس سانحہ کے حقائق سے آگاہ کرے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے