
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، الراي نيوز پيپرکويت نے ايران کے نويں پارليمنٹ اليکشن کي رپورٹ پيش کرتے ہوئے والدين کے ساتھ بچوں کو بھي ووٹينگ بوتھ پر لانے کو اليکشن کے دلچسپ واقعات ميں سے شمار کيا ?
اس نيوز پيپر نے تحرير کيا : بہت سارے ووٹينگ بوتھ پر ديکھنے کو ملا ہے کہ گھر کے تمام افراد ووٹ ڈالنے کي غرض سے حاضر ہوئے ہيں ?
الراي نے مزيد کہا : بہت سارے والدين نے اپنے بچوں کي انگلياں انکپيڈ پر رکھيں تاکہ وہ اپنے وطن اور نظام سے وفاداري کو بچپنے ہي سے سيکھ ليں ?
کويت کے اس نيوز پيپر نے ووٹينگ کے اغاز ہي ميں ووٹينگ بوتھ پر لوگوں کے اژدھام کي جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکيد کي : تہران ميں ووٹ ڈالنے والوں نے ابتداء ہي ميں ووٹينگ بوتھ پر پہونچ کر شھر تھران کے 30 نمائندوں کا انتخاب کيا ?
الراي نيوز پيپر نے اليکشن کے وقت ايران کے حالات کو اطمينان بخش بتاتے ہوئے کہا : تھران اور ايران ديگر شھروں ميں اليکشن کے وقت کسي قسم کا ھنگامہ نہي ہوا اور سياسي پارٹيوں کے درميان کسي قسم کا اختلاف ديکھنے کو نہي ملا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے