07 March 2012 - 15:17
خبر کا کوڈ: 3890
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے نويں پارليمنٹ اليکشن ميں عوام کي شرکت کي قدرداني کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کيا کہ ان کي مشکلات کے حل ميں پوري توانائي صرف کرديں ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے اج صبح اپنے درس خارج فقہ کے اغاز پر جو طلاب وعلماء وافاضل حوزہ علميہ قم کي شرکت ميں مسجد اعظم قم ميں منعقد ہوا نويں پارليمنٹ اليکشن ميں عوام کي شرکت اور ان کے اخلاص کي قدرداني کي ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حکام کا زباني شکريہ ضروري ہے مگر کافي نہي کہا کہ ان کي مشکلات کے حل کي پوري کوشش کريں تاکيد کي : مہنگائي بے داد کررہي ہے ، بہت سارے مسائل ميں عوام دباو ميں ہے جسے اساني سے ايک گوشے کے حوالے نہي کيا جاسکتا ?

اس مرجع تقليد نے ان مشکلات کے حل کے سلسلے ميں چارہ جوئي کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : افسوس بعض بيچنے والے ايسے ہيں کہ گورمنٹ کے ڈالر پر مال لاتے ہيں اور عوام کو مہنگا بيچ رہے ہيں اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کيوں کہ مہنگا بيچ رہے ہو تو جواب ديتے ہيں کہ ھميں مہنگا ملتا ہے ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے مزيد کہا : بعض پڑوسي ممالک ميں مہنگائي اسمان چھو رہي تھي مگر وہاں کي گورمنٹ نے کنٹرول کرليا ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ کے اس استاد نے امام صادق سے منقول ايک حديث کے ائينے ميں کہا : صبر اور خداوند تبارک و تعالي کي رضايت و خشنودي اھم ترين شي ہے اور صبر کو ايمان کا حصہ مانا گيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬