13 March 2012 - 16:11
خبر کا کوڈ: 3914
فونت
رسا نيوزايجنسي - سعوديہ ميں شيعوں پر بڑھتے دباو کو ليکر سعودي شيعہ علماء نے حکومت کے اس تعصب اميز برتاو پرشديد اعتراض کيا ?
سعودي شيعہ علماء

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، سعوديہ کے متعدد شيعہ علماء ميں اپنے مختلف بيانات ميں سعودي ميں شيعوں پر بڑھتے ہوئے دباو اور شيعہ کے خلاف سعودي ميڈيا کي نشريات پر شديد اعتراض کيا ?

مسجد امام علي (ع) ام الحمام کے امام جمعہ ، حجت الاسلام شيخ غازي الشبيب نے کفريہ فتوے کے خاتمے پر اصرار کرتے ہوئے کہا : کفريہ فتوے اور تفرقہ انگيز نشريات پر روک تھام لگانے کے حوالے سے ائين بنائے جانا لازمي ہے ، فتنہ پروري سے مقابلہ ھر ملک کے ھر عاقل انسان کي پہلي ذمہ داري محسوب کي جاتي ہے ?

انہوں نے ان فتنہ پرور افراد کے مقابل خاموشي کو جنايت بتاتے ہوئے کہا : ان دنوں ملک ميں بہت تيزي سے فتنے کي اگ کو بھڑکايا جارہا ہے اور قومي گفتگو کا دم بھرنے والے حکام کي زبان سے کفريہ لب ولہجے اچھے نہي لگتے ?

حجت الاسلام الشبيب نے واضح طور سے کہا : سعودي ميں مذاھب ، قبائل اور قوموں کے تعدد کي حفاظت ميري ذمہ داري ہے اور يہ بات کسي پر پوشيدہ نہي کہ اس فتنے کو پھيلانا قتل عام کرنے سے بھي کہيں زيادہ خطرناک ہے ?

حوزه علميه شهر مبرز کے استاد ، حجت الاسلام سيد هاشم الشخص نے بھي بعض اسلامي ممالک ميں اس مذھبي فتنہ پروري کے پھيلانے پر شديد اعتراض کرتے ہوئے کہا : اسلامي اور عرب دنيا ميں مذھبي اور قبائلي اختلافات بڑھتے جارہے ہيں جو مسلمانوں کو اپس ميں ٹکرا دينے کا سبب بنے گا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اس معاملے ميں بيگانہ طاقتوں کا ہاتھ نماياں ہے کہا : بيگانہ طاقتوں نے اس فتنہ کي اگ بھڑکائي اور انہوں نے مذھبي و قبائلي اختلافات کو مسلمانوں ميں اختلاف اور ان کے کمزور ہونے کي غرض سے پھيلائے ہيں ?

حوزه علميه مبرز کے استاد نے اسلامي اتحاد کي دعوت ديتے ہوئے کہا : مسلمان ھر ممکنہ طور سے اپسي اتحاد کو قائم رکھيں اور اس اتحاد کي حفاظت کريں اور امت اسلاميہ ميں اختلاف ڈالنے والوں سے پرھيز کريں کيوں کہ مذھبي فتنہ گري دشمن کا سب خطرناک اسلحہ ہے جسے وہ مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتے ہيں اور در حقيقت اسلحہ کي جنگ سے بھي کہيں زيادہ خطرناک ہے ?

ربيعيه عربستان کے امام جمعہ ، حجت الاسلام شيخ عبدالکريم الحبيل نے ملک ميں شيعوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپگنڈے پر شديد اعتراض کرتے ہوئے کہا : سعودي ميں مذھبي اختلافات کي جنگ کو رواج ديئے جانے نے شيعوں کو بے شمار مشکلات سے روبرو کرديا ہے اور کتنے افراد خوف ووحشت کے سبب ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہيں ?

سعودي کے ايک ديگر عالم دين حجت الاسلام شيخ عبدالله الاحمد نے مسجد حضرت زهرا (س) شهر رميله ميں خطاب کرتے ہوئے اپني شيعہ عقائد سے دست بردار نہ ہونے پر زور ديتے ہوئے کہا : کفريہ فتوے کا شور شرابہ مچانے والے شيعوں کو ان کے عقائد سے نہي روک سکتے اور اس سلسلے ميں بنائے گئے تمام پرگرام ميں وہ ناکام ہوکر رہيں گے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬