14 March 2012 - 14:42
خبر کا کوڈ: 3919
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے عيد نوروز کے قريب ہونے پرعوام کو نصيحتيں کرتے ہوئے انہيں اسراف وتبذير اور تجملات سے پرھيز ، کينوں سے دوري ، برے صفات سے اجتناب اور صلہ رحم اور محتاجوں ونياز مندوں کي مدد کرنے کي تاکيد کي ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے اج صبح درس خارج فقہ کے اغاز پر جو مسجد اعظم قم ميں طلاب وافاضل حوزہ علميہ کي شرکت ميں منعقد ہوا کہا : ھميں قران کي تعليمات پر عمل کرنا چاھئے ? عاقل وہ ہے جو پھول چنے اور کانٹوں سے بھي دامن بچا لے جائے ، جو لوگ گلوں کے چننے ميں خود کو زخمي کربيٹھيں وہ عاقل نہي ہيں ?

اس مرجع تقليد نے اچھائيوں اور صلہ رحم کے پھولوں کو چننے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : برے اخلاق سے دورياں اور خرافات سے پرھيز ہي کانٹوں سے پرھيز ہے ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے محتاجوں اور نيازمندوں کے دلوں کو خوش کرنا عبادت الھي بيان کرتے ہوئے کہا : اسراف وتبزير اور تجملات کبھي اسلام کے مورد تائيد نہي رہے جس سے عوام کو دوري اپناني چاھئے اور اس کے بجائے اپس ميں اخلاص ومحبت کي رمق پيدا کرني چاھئے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬