18 March 2012 - 15:22
خبر کا کوڈ: 3934
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے شہيد حجت الاسلام شيخ عبد اللہ کے اہل خانہ سے دلي تعزيت اور ہمدردي کا اظہار کيا ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے حجت الاسلام شيخ عبد اللہ کي شھادت پر ان کے اہل خانہ سے دلي تعزيت اور ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے مغربي ذرائع ابلاغ اور انساني حقوق کي علمبردار نام نہاد عالمي تنظيموں کي مجرمانہ خاموشي کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ?

انہوں نے صدرآصف علي زرداري کے پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : صدر مملکت کے خطاب ميں کوئي ايسي بات نہ تھي جسے ملک کي تقدير کے مالک و مختار عوام کي حالت زار کو بہتر بنانے کي جانب ايک بريک تھرو قرار ديا جاسکتا ہو بلکہ روايتي اندازاختيار کرتے ہوئے حقيقي مسائل سے نظريں چرا کر صرف موجودہ حکومت کو سپورٹ کيا گيا ?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ملک کو درپيش گھمبير مسائل اور سنگين مشکلات کے حل کے لئے ٹھوس لائحہ عمل پيش کيا جانا چاھئے تھا اور داخلي طور پر درپيش سب سے اہم اور خطرناک معاملہ يعني بدامني، دہشت گردي اور ٹارگٹ کلنگ کي لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اقدامات تجويز کي جاني چاھئے تھي کہا : دہشت گردي کے منابع، مراکز اور سرپرستوں کو بے نقاب کرکے ان مسلمہ دہشت گردوں کو بھي کيفر کردار تک پہنچانے کي عوام کو نويد سنائي جاني چاھئے تھي جنہيں اعلي عدالتيں سخت سزائيں سناچکي ہيں ?

انہوں نے مہنگائي ، بے روزگاري ، لوڈشيڈنگ ، پٹروليم و ديگر بنيادي اشيائے ضروريہ کي قيمتوں ميں ہوشربا اضافے واپس لينے کے اعلانات اور عام آدمي کي زندگي کو سہل و آسان بنانے کے اقدامات کا ذکر عوام ميں پزيرائي کا سبب بنتا ہے کہا : بلوچستان کے مسئلے بہتر اور مناسب حل کي جانب پيش رفت ، ملک ميں آئين و قانون کي بالادستي اور حقيقي جمہوريت کے قيام ، آزاد و خودمختار اليکشن کميشن اور لوٹي ہوئي قومي دولت کي واپسي جيسے عوامي خواہشات کے آئينہ دار اقدامات کئے جانے کے عوام تاحال منتظر و متمني ہيں ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے برسلز بيلجيئم کي مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کے نتيجے ميں امام مسجد کو پٹرول چھڑک کر شہيد کئے جانے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اور مغربي ذرائع ابلاغ اور انساني حقوق کي علمبردار نام نہاد عالمي تنظيموں کي مجرمانہ خاموشي کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے علامہ شيخ عبد اللہ شہيد کے اہل خانہ سے دلي تعزيت اور ہمدردي کا اظہار کيا ?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬