
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق فرانس کي نيوز ايجنسي نے شہر مقدس مشہد ميں قائد انقلاب اسلامي کي تقرير تمام ہونے کے بعد ان کي تقرير کي رپورٹ بيان کرتے ہوئے کہا کہ آيتالله خامنهاي نے خبردار کيا کہ امريکا اور اسرائيل کي طرف سے ہر طرح کے حملہ کے جواب ميں ايران اسي سطح کا حملہ کرے گا جس سطح کا حملہ ہم پر کيا جائے گا?
ايسوسي ايٹڈ پريس ايجنسي نے لکھا : آيتالله خامنهاي نے اعلان کيا ہے کہ ايران کے پاس ايٹمي ہتھيار نہيں ہے اور نہ ہي ايٹمي ہتھيار بنانے کا ادارہ ہے?
انگريزي خبر رساں ايجنسي رائٹرز نے بھي قائد انقلاب اسلامي کي تقرير کي عکاسي کرتے ہوئے لکھا ہے : امريکيوں کا يہ تصور ان کي بہت بڑي بھول ہے کہ دھمکيوں، پابنديوں اور دشمنيوں کے ذريعہ اسلامي جمہوريہ ايران کو نابود، کمزور يا پسپا کيا جا سکتا ہے?
بي بي سي نے اپنے نيوز سائيٹ کے ہيڈ لائين ميں اعلان کيا ہے : ايران کے رھبر آيت الله علي خامنه اي نے نئے ہجري شمسي سال کے پہلے دن کہا : قرا?ن نے ھم لوگوں کو وعدہ ديا ہے کہ اگر دشمن نے تم لوگوں پر حملہ کيا تو اس کي شکست يقيني ہوگي?
اين نيوز ايجنسي نے وضاحت کي : ايران کي پرعزم، بلند ہمت اور ہميشہ آمادہ رہنے والي قوم کسي حملے اور جارحيت کي فکر ميں نہيں ہے ليکن اپني دولت، تشخص، اسلام اور اسلامي جمہوريہ سے وجود کي گہرائيوں سے وابستہ ہے اور ان کا بھرپور دفاع کرے گي?
امريکي نيوز ايجنسي سي ان ان نے بھي اپني رپورٹ ميں بيان کيا ہے : ايران کے قائد انقلاب اسلامي نے اپني تقرير ميں اس نکتہ کي طرف اشارہ کيا ہے کہ ايران ايٹمي اسلحہ نہي بنا رہا ہے اور ا?ئيدہ بھي نہي بنائے گا?
سي ان ان نے وضاحت کي : ايران کے سپريم ليڈر نے پابندي سے مقابلہ کرنے کے لئے اس ملک کے عوام سے داخلي مصنوعات استعمال کرنے کي تاکيد کي ہے?
اسي طرح سي بي اس نيوز ايجنسي نے بھي ايران پر پابندي کا اثر نہ ہونے کے سلسلہ ميں لکھا : پابندي سے مقابلہ کرنے کے لئے داخلي مصنوعات کا استعمال ايران کي نئي پاليسي ہے کہ ايران کے سپريم ليڈر نے اس نئے سال ميں مکمل طور سے اس پروگرام کے نفاذ کي تاکيد کيے ہے?
اس نيوز ايجنسي نے وضاحت کي : ايران کے قائد نے کہا کہ مغربي ممالک کا ارادہ ہے کہ اقتصادي پابندي لگا کر ايران کي عوام کو اس ملک کے حکومت سے الگ کرے ? ان کے قول کے مطابق وہ ممالک جانتے ہيں کہ ايران جوھري اسلحہ بنانے کي کوشش ميں نہي ہے اور ايران کا جوھري پروگرام کيس صرف ايک بہانہ ہے تا کہ اس کے ذريعہ اسلامي جمہوريہ ايران کي حکومت پر دباؤ بنايا جائے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے