26 March 2012 - 14:20
خبر کا کوڈ: 3940
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے نشتر پارک کراچي پاکستان ميں منعقدہ قرآن و اہلبيت کانفرنس ميں کربلا کو شيعت کي ميراث اور قرآن و اہلبيت کو شيعت کي پناہ گاہ جانا ?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے پورے خطے ميں بسنے والے يزيديوں کو خطاب کرتے ہويے کہا : ہم آخري قطرے خون تک عصر حاضر کے يزيديوں کا تعاقب جاري رکھيں گے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہويے کہ اللہ کے نبي? نے قرآن و اہلبيت کا دامن گمراہي سے نجات کا ضامن قرار ديا تھا کہا : معصوم کي گفتگو کے مطابق قرآن و اہلبيت ھرگز ايک دوسرے سے جدا نہيں ہوسکتے ?

انہوں نے اہلبيت رسول کو قرآن کے ھم پلہ بتاتے ہويے کہا : جو قرآن کي صفات ہيں وہي اہلبيت کے ہيں ، جس طرح قرآن حاکم ہے ، محکوم نہيں ، غالب ہے مغلوب نہيں اسے طرح اہلبيت حاکم ہيں محکوم نہيں ، غالب ہيں مغلوب نہيں ، آل محمد? کي محبت انسان کو کامل بناتي ہے ?

ايم ڈبليو ايم کے جنرل سکريٹري نے موجودہ ظالم اور سامراجي نظام سے نجات کا نام سفينہ آل محمد? بتاتےہويے کہا : جس طرح امامت کا نعم البدل خلافت و ملوکيت نہيں اسي طرح امام عادل کي قيادت کا متبادل بھي کوئي دنياوي نظام نہيں بلکہ فقيہہ عادل کي حکومت ہے ، سيکولر اور کميونسٹ سياسي جماعتوں کا رکن بننے اور ان کے ناز اٹھانے سے امام زمانہ راضي نہيں ہوتے ?

انہوں نے يہ کہتے ہويے کہ پاکستان ميں بريلوي مذھب کے ماننے والوں کے بعد سب سے بڑي اکثريت شيعوں کي ہے مگرھمارے اپسي اختلافات ھمارے حقوق کي پايمالي کا سبب بنيں کہا : لبنان ميں علي کے ماننے والوں نے اپني سياسي طاقت سے امريکہ ، اسرائيل اور ان کے عرب مزدوروں کو شکست دي ، انشاء اللہ پاکستان کي سرزمين پر بھي ہم ايک بڑي سياسي طاقت بن کر سامراجيت کو شکست سے دوچار کريں گے ?

حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے يہ کہتے ہويے کہ دنيا ميں بے گناہ کے گرتے ہويے ھرقطرہ خون ميں امريکہ اور اسرائيل کا ہاتھ موجود ہے کہا : عالمي سامراجيت خصوصا امريکہ اور اسرائيل ہمارے قاتل ہيں انہيں پاکستان ميں مداخلت کا کوئي حق نہيں ہے ، عوام امريکہ سے نفرت کرتے ہيں مگراگاہ رہيں کہ علي کے ماننے والوں نے جس طرح ايران ، لبنان اور عراق کي سرزمين سے امريکہ کو مار بھگايا اسي طرح پاکستان کي سرزمين بھي ترک کرنے پرمجبور کر ديں گے?

انہوں نے پاکستان کے تمام مسلمانوں کو اتحاد کي دعوت ديتے ہوے کہا : اج ھميں عزاداري کے بہانے محدود کرنے کي کوشش کي جارہي ہے کيوں کہ ظلم خلاف اٹھنے والي اواز ہے اور وہ درس گاہ جہان حريت پسند انسانوں کي تربيت کي جاتي ہے ?

ايم ڈبليو ايم کے مرکزي سيکرٹري جنرل نے مزيد کہا : پاکستان کے تمام سياسي نظاموں نے ہمارے حقوق پامال کيے اور آج تک کسي سياستدان نے ہمارے حقوق کے ليے آواز بلند نہيں کي لھذا ھميں اپنے حقوق کي دستيابي کے ليے خود اٹھنا ہوگا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬