28 March 2012 - 00:16
خبر کا کوڈ: 3943
فونت
ايم ڈبليو ايم پاکستان نے ؛
رسا نيوزايجنسي - نشتر پارک کراچي ميں ايم ڈبليو ايم کے زير اہتمام منعقدہ قرآن و اہلبيت کانفرنس ميں 16 بندوں پر مشتمل پيغام سے دنيا کو اشنا کيا گيا ?
مجلس وحدت مسلمين

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے زير اہتمام نشتر پارک کراچي ميں منعقدہ قرآن و اہل بيت کانفرنس کے اختتام پر ايم ڈبليو ايم کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے 16 بندوں پر مشتمل پيغام کي قرات کي اور پيروان قرآن و اہل بيت عليھم السلام کي لازوال قربانيوں کو خراج تحسين پيش کيا ?

انہوں نے مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو وحدت کي دعوت ديتے ہوئے اسلام دشمن ، تفرقہ پرست اور تکفيري گروہوں کي مذمت کي اورکہا : پاکستان ميں فرقہ واريت، دہشت گردي اور عوامي استحصال ميں ملوث عالمي دہشت گرد امريکا ، اسرائيل اور ان کے حاميوں کا نفوذ کو پاکستان کي سلامتي کيلے خطرہ ہے ?

اس پيغام کا متن يہ ہے :

پيروان قرآن و اہلبيت کا يہ شاندار اجتماع دفاع پاکستان کي تمام قربانيوں کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے وطن کي سلامتي کے ليے ہر قرباني دينے کا عہد کرتا ہے ?

قرآن و اہلبيت کانفرنس کا يہ عظيم الشان اجتماع مکتب قرآن و اہلبيت کے تمام پيروکاروں کو اتحاد کي دعوت ديتے ہوئے مومنين کے درميان افتراق ڈالنے والے ہرعمل کي مذمت کرتا ہے ?

قرآ ن و اہلبيت کے پروانوں کا يہ عظيم الشان اجتماع اسلام دشمن تفرقہ پرست تکفيري گروہوں کي مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمان بھائيوں کو ان کے خلاف اتحاد کرکے ملکي سلامتي کو يقيني بنانے کي دعوت ديتا ہے ?

يہ اجتماع پاکستان ميں فرقہ واريت ، دہشت گردي اور عوامي استحصال ميں ملوث عالمي دہشت گرد امريکا ، اسرائيل اور ان کے حواريوں کے نفوذ کو پاکستان کي سلامتي کيلے براہ راست خطرہ تصور کرتے ہوئے امريکي عزائم کے خلاف کارروائي کا مطالبہ کرتا ہے ?

يہ اجتماع عالمي اسلامي بيداري کي تحريکوں بالخصوص فلسطين ، يمن ، بحرين ، تيونس، ليبيا کے عوام اور شام ميں امريکا اور اسرائيل کي ايما پر ہونے والي دہشت گردي کي مذمت کرتے ہيں اور شام ميں جمہوري عمل اور اصلاحات کي حمايت کا اعلان کرتا ہے ?

اجتماع ميں شريک لاکھوں شيعيان حيدر کرار پاکستان ميں ڈرون حملوں اور نيٹو سپلائي کي مذمت کرتے ہوئے افغانستان ميں قرآن جلانے اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کے امريکي اقدام کي شديد مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے امريکي انخلا کا مطالبہ کرتے ہيں ?

يہ اجتماع پاکستان ميں رياستي اداروں کا ملت تشيع کے خلاف متعصبانہ کردار ، دفاع پاکستان کے نام پر پاکستان توڑنے والي قوتوں کو فعاليت کرنے اور اس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کي کارروائي نہ کرنے کي مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتياز کارروائي کا مطالبہ کرتا ہے?

يہ اجتماع بلوچ بھائيوں کو ان کے حقوق دينے اور بلوچستان کي محرومي ختم کر نے اوربلوچستان ميں جاري عليحدگي کي تحريکوں کي مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتي کے ذمہ داروں کي نا اہلي اور براہ راست امريکي مداخلت کا نتيجہ قرار ديتا ہے ?

يہ اجتماع سانحہ کوہستان کو وطن عزيز کے خلاف بڑي سازش قرارديتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کي حمايت اور ان کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ، گلگت بلتستان کے علما کي ہر قدم معاونت کا اعلان کرتا ہے اور چارٹر آف ڈيمانڈ پرمکمل عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے?

يہ اجتماع پاکستان ميں عدليہ کے جانبدارانہ رويہ ، قاتلوں اور دہشت گردوں کي رہائي اور سانحہ کوئٹہ ، سانحہ کوہستان ، پارہ چنار پر از خود نوٹس نہ لينے کي مذمت کرتے ہوئے عدليہ کو عدل و انصاف کي دعوت ديتا ہے ، کيونکہ حالات حاضرہ عدل کي دہليز پر عدالت کے قتل کي داستان سناتے ہيں?

يہ اجتماع پارا چنار ميں امن معاہدے کي جاري خلاف ورزيوں ميں ملوث افراد کي عدم گرفتاري کي شديد مذمت کرتے ہوئے حکومتي اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے فطري دفاع يعني کرم ايجنسي کے راستوں کو پرامن بنانے کے ليے ضروري اقدامات کريں اور خطے ميں ہندوستاني اورامريکي مداخلت کو روکيں جبکہ ڈيرہ اسماعيل خان ميں تشيع کے خلاف جانبدرانہ رويہ ترک کرنے کا مطالبہ کرتا ہے?

يہ عظيم الشان اجتماع جمہوري اسلامي پاکستان ميں مغربي ثقافت کو پھيلانے کي شديد مذمت کرتے ہوئے ميڈيا کو اسلامي و پاکستاني ثقافت کي ترويج کي تلقين کرتا ہے?

قرآن و اہلبيت کے لاکھوں پروانے عزاداري سيدالشھدا ميں کوئي رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے عزاداري اورمقامات عزاداري کي ہر قيمت پر حفاظت کا اعلان کرتے ہيں ?

پاکستان ميں غربت مہنگائي اور معاشي بدحالي کو حکومتي بدانتظامي اور عالمي اداروں کے متعصبانہ رويہ اور کرپشن کا براہ راست نتيجہ قرار ديتے ہوئے مجلس وحدت ان مسائل کو حل کرنے کے ليے ملکي سطح پر بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرتي ہے ?

يہ اجتماع کراچي ميں جاري ٹارگٹ کلنگ کي وارداتوں اور خاص طور پر وکلا برادري کو نشانہ بنانے کي بزدل دشمن کي شديد مذمت کرتا ہے ، کراچي اور سندھ کے غيور شيعہ عوام ايسي کسي سازش کے نتيجے ميں راہ کربلا سے ايک انچ پيچھے ہٹنے کے ليے تيار نہيں ہيں ?

يہ عظيم الشان اجتماع جمہوري اسلامي ايران کو امريکي اور اسرائيلي دھمکيوں کي مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا ايسي کسي جارحيت پر ايراني حکومت اور عوام کا ساتھ دينے کے عہد کي حمايت کرتا ہے اور وطن عزيز ميں جاري توانائي کے بحران کے حل کے ليے ايران پاکستان گيس پائپ لائن کي فوري تعمير کا مطالبہ کرتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬