قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے جمعرات کي شام ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردوغان سے ملاقات ميں فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران پوري سنجيدگي سے ترکي کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دينے پر يقين رکھتا ہے اور مختلف مسائل ميں جب بھي دونوں ممالک ايک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ايران اور ترکي کے ساتھ ہي عالم اسلام کو بھي فائدہ پہنچا ہے?
ايران کے دورے پر آنے والے ترک وزير اعظم قائد انقلاب اسلامي سے ملنے کے لئے اپنے وفد کے ہمراہ مقدس شہر مشہد تشريف لے گئے جہاں فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کے روضہ اقدس کے "آئينہ ہال" ميں قائد انقلاب اسلامي سے ان کي ملاقات ہوئي? ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے باہمي تعاون کے فروغ کے بے شمار مواقع بالخصوص تيل اور گيس کے شعبے ميں موجود وسيع گنجائش کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ تيل اور گيس کے مجموعي ذخائر کے لحاظ سے ايران دنيا کا انتہائي مالامال ملک ہے?
آپ نے علاقے کے نازک حالات کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ لطف خدا سے اب تک علاقے ميں جو بھي تغيرات رونما ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے حق ميں رہے اور انشاء اللہ آئندہ بھي يہ سلسلہ جاري رہے گا? آپ نے فرمايا کہ علاقے کے حساس حالات ميں اہم ترين مسئلہ يہ ہے کہ آزاد اور خود مختار ممالک صحيح فيصلہ کريں?
قائد انقلاب اسلامي نے دنيا کي تسلط پسند طاقتوں اور خاص طور پر امريکا کي علاقے کے ملکوں کو حربے کے طور پر استعمال کرنے کي روش کا ذکر کيا اور فرمايا کہ امريکا دنيا کي کسي بھي قوم کو آزاد قوم تسليم کرنے پر تيار نہيں ہے? آپ نے فرمايا کہ امريکي، دنيا کے تمام ممالک کے ساتھ اسي طرح کا برتاؤ بھي کرتے ہيں بنابريں ضروري ہے کہ فيصلے کے وقت اسلامي ممالک کے مفادات کو مد نظر رکھا جائے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ترکي ميں اقتدار ميں اسلامي خيالات کے سياستدانوں کي موجودگي کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ صورت حال امريکا اور مغرب کو ہرگز پسند نہيں ہے? وہ ترکي کي اس صورت حال پر جس قدر چراغ پا ہيں اسلامي جمہوريہ ايران ترکي کے اقتدار ميں مسلم بھائيوں کو ديکھ کر اتنا ہي خوش ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے شام کے حالات کے سلسلے ميں فرمايا کہ ايران شام کے مسائل کے سلسلے ميں ہر اس تجويز کا مخالف ہے جس کے باني امريکي ہوں? آپ نے فرمايا کہ شام صيہوني حکومت کے مقابلے ميں اسلامي مزاحمت کي تحريک کا حامي ہے لہذا ايران اس کا دفاع کرے گا اور تہران، شام ميں ہر طرح کي بيروني فوجي مداخلت کا مخالف ہے?
آپ نے فرمايا کہ ہم شام ميں اصلاحات کي ہميشہ حمايت کريں گے اور جو اصلاحات شروع ہوئي ہيں انہيں جاري رہنا چاہئے?
اس ملاقات ميں ترک وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے قائد انقلاب اسلامي سے ملاقات کا موقعہ حاصل ہونے پر اظہار مسرت کيا? انہوں نے ايران اور ترکي کے تاريخي تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ديرينہ رشتے کے مد نظر ہمارا ماننا ہے کہ بنيادي تنصيبات کے شعبے ميں دونوں ملکوں کا تعاون وسيع تر اور عميق تر ہو?
رجب طيب اردوغان نے اپنے ہمراہ ايران آنے والے وفد کي ترکيبي نوعيت کو ايران کے ساتھ خاص طور پر انرجي کے شعبے ميں تعاون کو فروغ دينے کے ترکي کے سنجيدہ عزم کي علامت قرار ديا? انہوں نے علاقے کے حالات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ علاقے کو انتہائي دشوار حالات کا سامنا ہے اور ہم اميد کرتے ہيں کہ ہم اس مرحلے سے بخوبي گزر جائيں گے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے