03 April 2012 - 18:04
خبر کا کوڈ: 3954
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کا؛
رسا نيوز ايجنسي - حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے چلاس کے قريب گورنر فارم ميں 17 بے گناہوں کي شہادت اورمتعدد افراد کے شديد زخمي ہونے پرردعمل کيا ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے گلگت ميں مظاہرين اور سيکورٹي فورسز کے مابين جھڑپوں کے ردعمل ميں چلاس کے قريب گورنر فارم ميں 17 معصوم اور بے گناہ افراد کي شہادت کي اطلاع اور متعدد افراد کے شديد زخمي ہونے پر شديد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تين روزہ سوگ اور آئندہ جمعتہ المبارک کو ملک بھر ميں پرامن احتجاج کا اعلان کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے يہ حملہ سوچے سمجھے منصوبہ اور گہري سازش کے تحت انجام پايا ہے تاکيد کي : پہلے سانحہ کوہستان کا رونما ہونا اور اس کے فوراً بعد اتنا بڑا سانحہ يہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے پيچھے ايسے عناصر اور قوتيں کارفرما ہيں جو انتہائي طاقتور ہيں ?

حجت الاسلام نقوي نے اس سانحہ کے پس پردہ موجود حقائق کو منظر عام پر لانے کيلئے حکومت سے اعلي سطحي عدالتي کميشن قائم کرکے قاتلوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کيا ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اگر ذمہ داران سانحہ کوہستان کے مجرموں اور قاتلوں کو کيفر کردار تک پہنچاياجاتا اور متاثرہ عوام کے جائز اور اصولي مطالبات پر عمل درآمد کيا جاتا تو سانحہ چلاس رونما نہ ہوتا کہا : عوام اس سانحہ پر ہر سطح پر قانون اور آئين کے دائرے ميں رہ کر صدائے احتجاج بلند کريں اور باہم متحد ہوکر فرقہ وارانہ ہم آہنگي اور اتحاد و وحدت کے دشمن ملک کے بدخواہوں کو واضح پيغام ديں کہ وہ مٹھي بھر شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بنائيں گے ?

انہوں نے اس سانحہ ميں شہيد ہونے والوں کے لواحقين و پسماندگان سے دلي دکھ اور ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے زخميوں کي جلد صحت يابي کي بھي دعا کي ?

واضح رہے کہ سانحہ چلاس پر جمعيت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا : بعض سازشي عناصر گلگت بلتستان ميں فرقہ وارانہ ہم آہنگي کو نقصان پہنچانے کے درپے ہيں اورفرقہ وارانہ فسادات اور فرقہ وارانہ دہشت گردي کے ذريعہ ملک بھر اور گلگت کے داخلي امن و سلامتي کو شديد نقصان پہنچانا چاہتے ہيں ?


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬