04 April 2012 - 13:21
خبر کا کوڈ: 3955
فونت
قائد انقلاب اسلامي کي ؛
رسا نيوزايجنسي - آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مجريہ، مقننہ اور عدليہ کے حکام سے ملاقات ميں قومي پيداوار کي حمايت اور قومي مصنوعات کے استعمال کي ترويج پرتاکيد کي ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مجريہ، مقننہ اور عدليہ کے حکام سے ملاقات ميں قومي پيداوار کي حمايت اور اس سمت ميں ماحول سازي کے لئے ہمدلي، ہم خيالي، پرخلوص تعاون اور سنجيدہ محنت کي دعوت دي? آپ نے نوروز کي آمد اور ہجري شمسي سال کے آغاز کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ عيد اور سال نو کي شروعات ملک کي پيشرفت کي رفتار کو مزيد تيز کرنے اور قومي پيداوار کے شعبے ميں بڑا اور سنجيدہ قدم اٹھانے کي تمہيد ثابت ہونا چاہئے?

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے منگل کي شام اپني اس گفتگو ميں حکام کے لئے کسي بھي سال کے بابرکت ثابت ہونے کو فرائض کي انجام دہي اور راہ اسلام پر پيش قدمي پر منحصر قرار ديا اور فرمايا کہ اگر حکام اپني دلجمعي اور سنجيدہ محنت سے رحمت و لطف الہي کے نزول کي زمين ہموار کريں تو سال يقينا عوام الناس کے لئے بابرکت سال ثابت ہوگا?

قائد انقلاب اسلامي نے نئے ہجري شمسي سال 1391 کو قومي پيداوار، کام اور ايراني سرمائے کي حمايت کے سال سے موسوم کئے جانے کے ضمن ميں فرمايا کہ اعلي اہداف کي جانب ملک کي پيش قدمي، دستياب وسائل و سازگار حالات اور اقتصادي مسائل پر اسلامي نظام کے دشمنوں کے ارتکاز کے مجموعي جائزے سے ثابت ہوتا ہے کہ قومي پيداوار کي حمايت معروضي حالات ميں ايک ناگزير ضرورت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوريہ ايران پر اقتصادي دباؤ شديد سے شديدتر کرنے کي استکباري محاذ کي کوششوں کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ اسلامي نظام کے دشمنوں کي وسيع نقل و حرکت کے باوجود ملک کے حکام اور نوجوان اپنے عزم و ايمان، ہوشياري و بيداري اور دشمنوں کي مساعي اور حربوں کي شناخت کے ساتھ سرعت عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام داخلي توانائيوں اور وسائل کو ميدان ميں لائيں گے اور استکباري محاذ کو ايک بار پھر شکست سے دوچار کريں گے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ سامراجي محاذ کي سرگرميوں کے بے سود رہنے کي سب سے آشکارا دليل اسلامي نظام پر تيس سال سے زائد عرصے سے عائد پابنديوں کا بے نتيجہ ثابت ہونا اور ايران کي روز افزوں قوت و پيشرفت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے قومي پيداوار کے فروغ اور استکباري محاذ کے مقابلے کے لئے ہمہ جہتي حرکت کے تحت مقننہ اور مجريہ کے تعاون اور ہمدلي کو لازمي قرار ديا اور مقننہ و مجريہ سے سفارش کي کہ آج مختلف ميدانوں ميں ملک کو محنت، لگن، جدت عمل اور خلاقيت کي ضرورت ہے اور اس ہدف کے حصول کے لئے حکام اور بالخصوص مجريہ اور مقننہ کے عہديداروں کي ہم خيالي، تدبير و تدبر اور باہمي تعاون ضروري ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي نظام کے مقابل استکباري طاقتوں، رجعت پسند حکومتوں، سرمايہ داروں، مفسدوں، دنيا کے روسياہوں اور کمزور عقيدے کے داخلي عناصر پر مشتمل محاذ کي تشکيل کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ گزشتہ تين عشروں سے زيادہ عرصے کے دوران اسلامي نظام کو جھکانے کے لئے کئي بار اس طرح کے محاذ تشکيل پا چکے ہيں ليکن ہر دفعہ شيطاني محاذ کو شکست ہوئي اور وہ خطرخواہ نتيجہ حاصل نہيں کر سکا?

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ اسلامي نظام کے مخالفوں اور دشمنوں کي شکست کي ايک بنيادي وجہ وطن عزيز کا اندروني اتحاد رہا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے معاشرے ميں غير ملکي اشياء کے استعمال کے غلط رواج کا ذکر کيا اور مقامي طور پر تيار کي جانے والي مصنوعات کے استعمال کي ترويج ميں قومي ميڈيا کے کردار کو اہم قرار ديا? آپ نے فرمايا کہ داخلي طور پر تيار کي جانے والي مصنوعات کے استعمال کي ترويج کے لئے تدبر، مطالعے، گہري نظر، منصوبہ بندي اور نفسياتي پہلوؤں کو مد نظر رکھنے کي ضرورت ہے چنانچہ قومي نشرياتي ادارے اور ديگر تشہيراتي اداروں کو چاہئے کہ اس موضوع پر سنجيدگي کے ساتھ توجہ ديں?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬