آيت الله مکارم شيرازي:

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مرجع تقليد قم حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے اج صبح اپنے درس خارج فقہ کے اغاز پر جو طلاب وافاضل حوزہ علميہ قم کي شرکت ميں مسجد اعظم قم ميں منعقد ہوا تاکيد کي : انشاء الله اپ سبھي مجلس حضرت فاطمه زهرا (س) ميں شرکت فرمائيں گے ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے ايک حديث کے ائينے ميں بي بي دوعالم کے فضائل کو بيان کرتے ہوئے ياد دہاني کي : قيامت کے دن حضرت فاطمه زهرا(س) کا خداوند تبارک و تعالي سے مطالبہ يہ رہے گا کہ اپ نے ماننے والوں اور اھلبيت (ع ) کے چاھنے والوں پر جہنم کي اگ حرام کردے ?
اس مرجع تقليد نے اهل بيت اور حضرت فاطمه زهرا (عليھم السلام ) کے چاھنے والوں کي منزلتوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اپ نے ماننے والے تين طرح کے ہيں ؛ ايک : دکھاوے اور جھوٹے دعويدار جو فقط زبان سے اپني محبت کا دعوا کرتے ہيں ? دوسرے : عوامي محبت ہے جن کي محبت فقط دلوں تک محدود ہے کہ جو خود قابل احترام ہے مگر کافي نہي ہے ?
اپ نے تيسرے اور حقيقي ماننے والوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : کمترين مرتبہ يہ ہے کہ خدا کي اطاعت اس کے لئے اسان اور گناہ خطرناک ترين عمل ہو اور احساس کرتا ہو کہ پوري دنيا ميں گناہ گار فقط وہي ہے ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے تاکيد کي : فقط دل کي محبت کافي نہي ہے بلکہ عمل اور کردارسے خود کو ان کا محب ظاھر کرنا ضروري ہے ھميں توجہ کرني چاھئے عمل کے ذريعہ خود کو اپ کا ماننے والا ظاھر کريں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے