قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ملک کي تمام مسلح فورسز کو بھرپور تياري کے ساتھ ہي الہي و ديني جذبے کي حفاظت و تقويت کي سفارش کي? بدھ کے روز مسلح فورسز کے کمانڈروں سے ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايران کي مسلح فورسز کے پاس آٹھ سالہ مقدس دفاع کے گرانبہا تجربات ہيں اور ان بيش قيمتي تجربات کے بار بار مطالعے اور اس سے استفادے کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ملک کي تمام مسلح فورسز کو بھرپور تياري کے ساتھ ہي الہي و ديني جذبے کي حفاظت و تقويت کي سفارش کي?
بدھ کے روز مسلح فورسز کے کمانڈروں سے ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايران کي مسلح فورسز کے پاس آٹھ سالہ مقدس دفاع کے گرانبہا تجربات ہيں اور ان بيش قيمتي تجربات کے بار بار مطالعے اور اس سے استفادے کي ضرورت ہے?
آپ نے مقدس دفاع کے برسوں کے تجربات کو ملک کي تاريخ ميں عديم المثال قرار ديا اور فرمايا کہ آٹھ برسوں ميں مشرق و مغرب کي تمام طاقتيں اور ان سے وابستہ ممالک اسلامي جمہوريہ ايران کے مقابل صف آر ا تھے اور انہوں نے عراق کي بعثي حکومت کو پيشرفتہ ترين وسائل فراہم کئے تھے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مغرب کے انساني حقوق اور جمہوريت کے دعويدار ممالک نے عراق کي حکومت بعث کو کيمياوي ہتھيار دينے سے بھي دريغ نہيں کيا کہ شايد اسلامي جمہوري نظام اور ملت ايران کو اس طريقے سے گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کر ديا جائے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ان تمام سرگرميوں اور حمايتوں کو باوجود دنيا کي طاقتيں اسلامي جمہوريہ ايران کو جھکا نہ سکيں? ايران کي تاريخ کا يہ باب انتہائي قيمتي اور عظيم تجربات سے مزين ہے جو مسلح فورسز کے پاس ہيں?
آپ نے قوموں کي سعادت و پيشرفت کو تاريخي مراحل سے گزرنے کے لئے لازمي صبر و استقامت پر موقوف قرار ديا اور فرمايا کہ ملت ايران اسلامي انقلاب کي تحريک اور مقدس دفاع کے ايام کے گراں بہا تجربات اور اپني موجودہ پوزيشن کي مدد سے يقيني طور پر اس وقت در پيش موڑ سے سربلندي کے ساتھ گزر جائے گي?
قائد انقلاب اسلامي نے ملت ايران کے دشمنوں کي دھمکيوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ دھمکيوں کي کثرت اسلامي نطام کي طاقت کي غماز ہے کيونکہ اگر اسلامي جمہوريہ کے پاس طاقت اور اس کا گہرا اثر نہ ہوتا تو ملت ايران کے بدخواہ اس سراسيمگي کے عالم ميں ہاتھ پاؤں نہ مارتے?
قائد انقلاب اسلامي نے مسلح فورسز کے اندر افرادي قوت کو انتہائي اہم قرار ديا اور موجودہ پيشرفت پر مطمئن ہوکر نہ بيٹھنے بلکہ مقدس دفاع کے جذبے کو قائم رکھنے کي سفارش کي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے