15 April 2012 - 15:49
خبر کا کوڈ: 3977
فونت
رسا نيوزايجنسي - مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل نے اپنے بيانيہ ميں پاکستان ميں شيعوں کے قتل عام کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے وہابيت اور تکفيري گروہوں کو اسلام اقتدار ميں کمي کا سبب جانا ?
مدرسين قم کونسل
 
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل نے پاکستان ميں شيعوں کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا : ھم نہايت افسوس و رنج وملال کے ساتھ متعصب وہابي اور کفريہ گروپ کي جانب سے دنياے اسلام خصوصا پاکستان کے شيعوں کے حق ميں جنايتوں کے شاھد ہيں ، ايسي حرکتيں جس نے امت اسلاميہ کو شديد مشکلات سے روبرو کرديا ہے اور ان کے اتحاد اوران کي توانائي کے خاتمہ کا سبب ہے ? يہ گروپ عالمي سامراجيت سے ٹکرانے کے بجائے مسلمان کے قتل ميں مصروف ہے اور اسلامي معاشرے ميں بدترين شکل ميں اختلاف پيدا کرنے کے درپہ ہے ?

اج جبکہ تحريک بيداري اسلامي نے پوري دنيا کو اپنے گھيرے ميں لے رکھا ہے اور تمام امت اسلاميہ کو عالمي سامراجيت امريکا اورغاصب صھيونيت کے ظلم وزيادتيوں کے مقابل اتحاد و يکجہتي کي دعوت ديتا ہے ، ھميں اس وقت گذشتہ سے زيادہ اپس ميں متحد رہنا چاھئے تاکہ اسلام دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد ميں کامياب نہ ہونے سکيں ?

اسي لحاظ سے شيعہ وسني اختلافات موجودہ اسلامي دنيا ميں اسلامي طاقت ميں کمي کا سبب ہيں ، ضرورري ہے کہ تمام مسلمان اپس ميں متحد ہوکرافراطي اور متعصب گروہ وہابيت سے مقابل کريں ?

اسلامي احکام کے مطابق جان ، مال اور ناموس کي حفاظت سبھي کي ذمہ داري ہے ، مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل بھي دنيا کي عوام اور علماء اسلام کے ھم صدا ہوتے ہوئے اس بدترين سانحے اور وہابي دھشت گرد گروہ کے ہاتھوں پاکستان کے شيعوں کے قتل عام کي مذمت کرتي ہے اور داغدار گھرانوں کي خدمت ميں تسليت وتعزيت پيش کرتي ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتي ہے کہ جلد از جلد سنجيدہ اقدام اٹھاکر اس طرح کي جنايتوں کا خاتمہ کرے اور اس دھشت گردانہ اقدام کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا سنائے ?

والسلام عليکم و رحمه الله وبرکاته

محمد يزدي

مدرسين حوزہ علميہ قم سپريم کونسل کے سربراہ
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬